Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جموں وکشمیر اِی ڈِی آئی سٹارٹ اَپس نے بنگلور ٹیک سمٹ۔2025 میںعالمی توجہ حاصل کی

by Indian Times
22/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بنگلورو…..انفو…..جموں و کشمیر اَنٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ (جے کے اِی ڈِی آئی) کے تعاون سے سٹارٹ اَپس نے 18 سے 20 نومبر 2025 ءتک بنگلورو میں منعقد ہ بنگلورو ٹیک سمٹ۔ 2025 میںحصہ لیا۔اِس سال کا ایڈیشن اپنی نوعیت کے سب سے بڑے ایونٹس میں سے ایک تھا جس میں منتظمین کے مطابق 60 ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے زائد اَز 10,000 سٹارٹ اَپس نے شرکت کی۔جے اینڈ کے سٹارٹ اَپس نے پہلے ہی دن بھرپور توانائی کے ساتھ اپنا شوکیس شروع کیا جس میں صنعتی رہنماو¿ں، ممکنہ شراکت داروں اور شعبہ جاتی ماہرین کے ساتھ مضبوط روابط قائم ہوئے۔سمٹ میں اٹلی، روس، اسرائیل، جرمنی، آسٹریلیا اور کوریا کے بین الاقوامی نمائش کنندگان کی موجودگی نے شرکا¿ کو منفرد تجربات، سیکھنے اور عالمی نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کئے۔ جے اینڈ کے پویلین نے زبردست رش اَپنی طرف متوجہ کیاجسے سیاحوں ، لوگوں اور عالمی مندوبین کی جانب سے تعریف، دلچسپی اور سراہنے کا سلسلہ جاری رہا۔جے کے اِی ڈِی آئی کے تعاون سے جموںوکشمیر کے سات سٹارٹ اَپس نے تین روزہ ٹیک سمٹ میں حصہ لیا۔ایک اہم بات سی آر اِی ڈِی بائیوٹیک کے سی ای او اور بانی اَری گرگیر کا دورہ تھا جنہوں نے جے اینڈ کے سٹارٹ اَپ کے بانیوں سے بات چیت کی اور ان کے اِختراعی حلوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ صنعتی رہنماﺅں کے ساتھ گفتگو اس ایونٹ کا خاص پہلو رہا جہاں جے کے اِی ڈِی آئی کے زیر اہتمام سٹارٹ اَپ’ شین مارٹ اِی کام‘ نے آٹوایل کوریاجو لمبی رینج لائیڈر ٹیکنالوجی میں عالمی رہنما ہے،کے ساتھ خوشگوار بات چیت کی۔ اس مکالمے کا مقصد ایڈوانس سنسنگ اور سمارٹ موبلٹی سلوشنز میں مشترکہ مواقع تلاش کرنا تھا۔شیخ یامین، جوکَرَو الیکٹرک( ہیونچر ایڈونچرز لمٹیڈ) کے انٹرپرینیور ہیں، نے چارج کے سی ای او مائیکل نینر کے ساتھ الیکٹریکل وہیکل(اِی وِی) ٹیکنالوجی میں بہتری کے لئے انضمام پر بات چیت کی۔ایس سی اے این آئی ایم او ٹیکنالوجیزجو جے اینڈ کے کا ایک ابھرتا ہوا سٹارٹ اَپ ہے، نے جیو مارٹ ریٹیل سٹورز کے ساتھ تکنیکی روابط قائم کئے جنہوں نے اَپنی دُکانوں میں اُن کی ٹیکنالوجی کو شامل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔پورے سمٹ کے دوران جے اینڈ کے کے سٹارٹ اَپس نے مہمانوں اور ممکنہ شراکت داروںکو اَپنی طرف متوجہ کیا اور بامعنی روابط قائم کئے جنہیں ممکنہ طور پر عملی تعاون میں تبدیل کیا جائے گا۔ متوازی میٹنگزاور نیٹ ورکنگ سیشنز بھی جاری رہے جہاں جے اینڈ کے کی ٹیم نے ترقی اور سٹریٹجک پارٹنرشپ کے مواقع کا جائزہ لیا۔سینٹرفار اِنوویشن، انکیوبیشن اینڈ بزنس ماڈلنگ (سی آئی آئی بی ایم) جوجے کے اِی ڈِی آئی کا ایک پروگرام وِنگ ہے کے عہدیداران جن میں ایسو سی ایٹ پروجیکٹ منیجر فہیم الدین ملک اوراسسٹنٹ منیجر ایف اینڈ اے سورب مینگی شامل تھے، نے سمٹ میں شرکت کی۔ اُنہوں نے انٹرپرینیوروں اور صنعتی رہنماﺅںکے درمیان روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیاجبکہ ان کی مجموعی نگرانی سیکرٹری صنعت و حرفت محکمہ اور ڈائریکٹرجے کے اِی ڈِی آئی خالد جہانگیرکر رہے تھے۔ اُنہوں نے مستقبل میں سٹارٹ اَپ تامل ناڈو جیسے اداروں کے ساتھ علم کے تبادلے اور تعاون کے امکانات پر بھی بات چیت کی۔جموں و کشمیر انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ (جے کے اِی ڈِی آئی) کے تعاون سے سٹارٹ اَپس نے اَپنے تجربات اور اہم نکات کا اشتراک کیا۔ اُنہوں نے جے کے ای ڈی آئی کے کردار کی سراہنا کی جو کہ وسیع سٹارٹ اپ مارکیٹ پلیس اور جموں و کشمیر یوٹی کے خواہشمند کاروباریوں کے درمیان ممکنہ طور پر قابل عمل ہے۔جے کے اِی ڈِی آئی اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ سٹارٹ اَپس کو بااختیار بنانے اور انہیں قومی و عالمی سطح پر مقابلہ کرنے، تعاون بڑھانے اور ترقی کرنے میں مسلسل مدد فراہم کرتا رہے گا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سپیکر قانون ساز اسمبلی نے نو منتخب اَرکانِ اسمبلی آغا سیّد منتظر مہدی اور دیویانی رانا کو حلف دِلایا

Next Post

ایک ایک درانداز کو چُن چُن کرملک سے باہر نکالیں گے:مرکزی وزیر داخلہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
 CAAکو واپس لینے کا کوئی سوال نہیں امیت شاہ

ایک ایک درانداز کو چُن چُن کرملک سے باہر نکالیں گے:مرکزی وزیر داخلہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS