Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

لیفٹیننٹ گورنر نے سانبہ کے محل شاہ پنچایت میں ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں شرکت کی

by Indian Times
22/12/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر نے سانبہ کے محل شاہ پنچایت میں ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں شرکت کی
سانبہ……انفو…..لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سانبہ کے محل شاہ پنچایت میں ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘ میں شرکت کی۔اُنہوں نے گھگوال میں 50 بستروں پر مشتمل آیوش اِنٹگریٹیڈ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا ۔یہ ہسپتال لوگوں کو آیوروید ، یونانی او رہومیوپیتھک صحت سہولیات فراہم کرے گا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ایک عوامی اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘کے تئیں سماج کے سبھی طبقوں کا جوش و خروش بھی جموں وکشمیر کی خواہش کی علامت ہے جسے تمام چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے حکومت کی جوابدہی پر پورا بھروسہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ عام آدمی اِجتماعی کوششوں میں سب سے آگے ہے، ہر فلیگ شپ سکیم میں صد فیصدتکمیل کا ہدف رکھتا ہے اوروِکست بھارت کے لئے نئی راہیں ترتیب دینا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ شراکتی حکومت تفاوت کو کم کر سکتی ہے اور ہر گاو¿ں اور علاقے کی تقدیر بدل سکتی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کشمیر میں جامع ترقی کو فروغ دینے اور ترقیاتی عدم توازن کو دور کرنے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی کوششوں کا اشتراک کیا۔اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ چار برسوں میں اِنتظامیہ ، منتخب نمائندوں اور عوام کی اِجتماعی کوششوں نے بہتر تعلیمی سہولیات ، صحت کی بہتر سہولیات ، دیہاتوں میں صفائی ستھرائی ، دیہی علاقوں میں بہتر سڑک اور مواصلاتی رابطے کو ممکن بنایا ہے تاکہ معاشی ترقی کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم معاشرے کے کمزور طبقوں کے حقوق کی حفاظت اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے پُر عزم ہیں کہ ترقی کے فوائد ہر گھر تک پہنچیں۔اُنہوں نے کہا کہ تمام سکیموں کی صد فیصد تکمیل، ہر کنبے کی بنیادی ضروریات کی تکمیل، تمام شہریوں کے معیار زندگی میں بہتری سے معاشرے کی فطری صلاحیت، پیداواری صلاحیت میں اِضافہ ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور خوشحالی آئے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے پی آر آئی کے اراکین، سیاسی رہنماو¿ں، نوجوانوں اور ضلعی اِنتظامیہ کے اَفسروںپر زور دیا کہ وہ معاشرے کے تئیں اَپنی ذمہ داری کو نبھائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی فائدہ اُٹھانے والا پیچھے نہ رہے۔اِس موقعہ پر فلیگ شپ سکیموں سے مستفید ہونے والوں نے اپنے تجربات کا اِشتراک کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے سرکاری محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالوں کا دورہ کیا اور مختلف سکیموں کے تحت مستفید ہونے والوں کو منظوری نامے سونپے۔ اُنہوں نے سوچھ بھارت ابھیان اور جل جیون مشن میں ان کی شراکت کے لئے کامیابی حاصل کرنے والی خواتین اور پی آر آئی کے ارکان کو مُبارک باد دی۔اِس موقعہ پر چیئر مین ضلع ترقیاتی کونسل سانبہ کیشو دت شرما،سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار،ڈی آئی جی جموں ، سانبہ ، کٹھوعہ رینج شکتی پاٹھک، ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ ابھیشیک شرما اور سرپنچ محل شاہ پنچایت جگدیش راج بھٹی موجود تھے۔اِس موقعہ پر سابق وزیر چندر پرکاش گنگا، پی آر آئی ممبران اور پولیس اور یو ٹی انتظامیہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں کشمیر ہمہ جہت ترقی کو تیز کرنے کے مشن پر گامزن /لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

Next Post

خواتین کو بااختیار بنانا انتہائی لازمی لیفٹیننٹ گورنر نے سوامی شردھانند کو ان کی پنی تیتھی پر خراج عقیدت کیاپیش

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
خواتین کو بااختیار بنانا انتہائی لازمی لیفٹیننٹ گورنر نے سوامی شردھانند کو ان کی پنی تیتھی پر خراج عقیدت کیاپیش

خواتین کو بااختیار بنانا انتہائی لازمی لیفٹیننٹ گورنر نے سوامی شردھانند کو ان کی پنی تیتھی پر خراج عقیدت کیاپیش

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS