Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جاوید رانا نے مینڈھر میں جاری ترقیاتی کاموںکا جائزہ لیا

by Indian Times
23/02/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں….انفو….وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور محکمہ جات جاوید احمد رانا نے ایک ورچیول جائزہ میٹنگ کی صدارت کی تاکہ مینڈھر میں تعمیراتِ عامہ ( پی ڈبلیو ڈِی)کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔میٹنگ میں چیف اِنجینئر پی ڈبلیو (آر اینڈ بی) پیر پنجال ، ایگزیکٹیو اِنجینئر پی ڈبلیو (آر اینڈ بی) مینڈھر اور متعلقہ محکموں کے دیگر افسران نے شرکت کی۔وزیر موصوف نے جائزہ کے دوران ایس اے ایس سی آئی کے تحت جاری منصوبوں، اِی ایم آر ایس اِنفراسٹرکچر سے متعلق کاموں، یو ٹی کیپکس بجٹ اور نبارڈ کے تحت مختلف سڑک منصوبوں اور مینڈھر ٹاو¿ن میں نکاسی کے نظام پر جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اُنہوں نے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے معیار کو برقرار رکھنے، ٹائم لائنز کی پابندی اور رُکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا۔جاوید رانا نے اَفسران کو ہدایت دی کہ منصوبوں کی معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوامی مسائل کو مو¿ثر طریقے سے حل کیا جا سکے۔اُنہوںنے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اَپنی عوامی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بالخصوص سڑکوں سے رابطے کے پروجیکٹوں پر عمل درآمد کی رفتار کو تیز کریں۔ اُنہوں نے فیلڈ سطح پرقریبی نگرانی پر زور دیا اور اَفسران سے کہا کہ وہ باقاعدہ پیش رفت کی رپورٹ پیش کریں۔وزیر موصوف نے متوازن اور جامع ترقی کے تئیں حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مینڈھر جیسے سرحدی اور دُور دراز علاقوں میں بنیاد ی ڈھانچے کی بہتری اوّلین ترجیح ہے اور تمام جاری کاموں کو مقامی لوگوں کے فائدے کے لئے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جانا چاہیے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیر میں ابتدائی چائلڈ کیئر اور تعلیم کے فریم ورک کا جائزہ لیا

Next Post

لوگ آن لائن مالی فراڈ اور ڈیجیٹل گرفتاری کے خلاف چوکس رہیں / وزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
کابینہ نے خواتین ریزرویشن بل کو منظوری دی، اسے لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا: وزیراعظم مودی

لوگ آن لائن مالی فراڈ اور ڈیجیٹل گرفتاری کے خلاف چوکس رہیں / وزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS