وائس چیئر پرسن کے وِی آئی بی نے سانبہ میں اِی۔ رِکشا سروس کو جھنڈی دِکھا کر کیاروانہ
سانبہ/ انفو / وائس چیئرپرسن جموں وکشمیر کے وِی آئی بی ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے ضلع میں اِی۔ رِکشاسروس کا آغاز کیا۔وائس چیئرپرسن کے ہمراہ سیکرٹری / سی اِی او کے وِی آئی بی فاروق قاضی، ڈپٹی سی اِی او مظفر عبدالناصر علاقبند،صوبائی آفیسر کے وِی آئی بی جموں تلک راج، ڈسٹرکٹ آفیسر کے وِی آئی بی سانبہ اور بورڈ کے دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔وائس چیئرپرسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے وِی آئی بی دیہی اور شہری علاقوں میں بائیو اکانومی یونٹوں کو قائم کرنے پر توجہ دے رہا ہے تاکہ حیاتیاتی تنوع کو برقرار رکھنے کے لئے توازن کو ہم آہنگ کیا جاسکے ۔ اُنہوں نے کہا،”وزیر اعظم نے حال ہی میں گلوبل سمٹ میں اِس بات پر زور دیا ہے کہ ماحول دوست ماحول کو فروغ دینے کے لئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔“ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام روزگار پیدا کرے گا ، ماحول دوست ماحول کو فروغ دینے اور جموںوکشمیر کے لوگوں کو شہری ٹرانسپورٹیشن فراہم کرے گا۔اُنہوں نے ماحولیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ سے لڑنے کے لئے اِی ۔ رکشا کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے اسے وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے اِس طرح کے دیگر اَقدامات سے اِی ۔ گاڑیوں کے استعمال سے ماحولیاتی تحفظ میں ہر کسی کی رضا کارانہ شمولیت کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت اِی۔ رکشا کارکنوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔






