Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

تمام دیہاتوں میں صفائی ستھرائی کی کوششوں کو تیز کریں ….چیف سیکرٹری کی افسران کو ہدایت

by Indian Times
23/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

تمام دیہاتوں میں صفائی ستھرائی کی کوششوں کو تیز کریں ….چیف سیکرٹری کی افسران کو ہدایت
جموں    انفو    چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے تمام متعلقہ افراد پر زور دیا کہ وہ تمام دیہاتوں کو صاف کرنے اور تمام بستیوں میں مناسب حفظان صحت کو یقینی بنانے کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں ۔ میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی ، ڈپٹی کمشنرز اور ڈائریکٹر رورل سینی ٹیشن نے ذاتی طور پر اور ورچول موڈ کے ذریعے شرکت کی ۔ ڈاکٹر مہتا نے افسروں پر زور دیا کہ وہ گھرانوں کی دہلیز سے کچرے کو جمع کرنے کے ایک آسان ماڈل پر عمل کریں ، مواد کو سنبھالنے کی سہولتیں بنائیں اور پھر اسے سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگائیں ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر کسی ایک گاو¿ں کیلئے ممکن نہ ہو تو قریبی دیہاتوں کے جھرمٹ کیلئے علیحدگی کی سہولیات پیدا کریں ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ لوگوں کو اپنے ارد گرد کی صفائی کے بارے میں آگاہ کریں اور ارد گرد کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کو جرمانہ بھی کریں ۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ صفائی ہمارا سب سے اہم کام ہے اور سب کو اس کیلئے سنجیدہ ہونا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم سب اسے اپنا فرض سمجھیں تو اپنے گاو¿ں کی صفائی کا کام پورا کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے ۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنروں سے دیہاتوں میں گھر گھر کچرے کو جمع کرنے ، سیگریگیشن شیڈز کی تعمیر ، کمپوزٹ /سوک گڈھوں کی فراہمی ، نکاسی آب کی سہولیات اور ان کے دیہات میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کی صورتحال کے بارے میں جائیزہ لیا ۔انہوں نے ان سے پلاسٹک ویسٹ منیجمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں بھی دریافت کیا جس پر انہوں نے کہا کہ اس طرح کا فضلہ ہمارے ارد گرد زیادہ تر غیر صحت مند حالات پیدا کرتا ہے ۔ کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی نے تمام ڈپٹی کمشنروں سے کہا کہ وہ ٹینڈرنگ کے عمل کو فوری طور پر مکمل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خواہشمند ، رائزنگ اور ماڈل کیٹیگری میں آنے والے دیہاتوں کے حوالے سے اپنی تعداد میں اضافہ کریں ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر رورل سینی ٹیشن نے یو ٹی میں سوچھ بھارت مشن گرامین کے تحت اٹھائے گئے تمام اقدامات کی موجودہ صورحال پر پرذنٹیشن دی ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ تمام اضلاع میں سالڈ ویسٹ اکٹھا کرنے والی ایجنسی کی نشاندہی کی گئی ہے جس کی پائیداری کیلئے متعلقہ مالیاتی ماڈل ہے ۔ اس سلسلے میں ضلعی صفائی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سیڈکو اور سیکاپ کی کارکردگی کا لیاجائزہ

Next Post

ڈی سی گاندربل نے ڈی ایم سی میٹنگ کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈی سی گاندربل نے ڈی ایم سی میٹنگ کی صدارت کی

ڈی سی گاندربل نے ڈی ایم سی میٹنگ کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS