Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

صوبائی کمشنر کشمیر نے 60ایم ایل ڈِی ایس ٹی پی نور باغ کی آپریشنل تیاری کا جائزہ لیا

by Indian Times
24/10/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/23 اکتوبر /انفو/صوبائی کمشنرکشمیر انشل گرگ نے نور باغ سری نگر میں 60 ملین لیٹر یومیہ (ایم ایل ڈِی) سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی) کا سائٹ پر معائینہ کیا تاکہ اس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے جو 31 اکتوبر کو شروع کیا جائے گا۔یہ معائینہ گریٹر سری نگر کے لئے جامع سیوریج سکیم کے ایک پروجیکٹ کے مکمل ہونے کے بعد کیا گیا جو جواہر لال نہرو نیشنل اربن رینیول مشن (جے این این یو آر ایم) کے تحت شروع کیا گیا تھا جس کی لاگت 143 کروڑ روپے تھی جو بعد میں 157 کروڑ روپے تک بڑھا دی گئی۔دورے کے دوران صوبائی کمشنر نے منصوبے کی اہمیت کو اُجاگر کیاکہ یہ شہری صفائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور شہر میں ماحولیاتی و صحت کے معیار کو بہتر بنانے میں ایک اہم کردار اَدا کرے گا۔اُنہوں نے اِس موقعہ پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ اربن اینوائرنمنٹ اِنجینئرنگ ڈِیپارٹمنٹ (یو اِی اِی ڈِی) نے محکمہ مکانات و شہری ترقی کی نگرانی میں مکمل کیا ہے۔صوبائی کمشنر نے کہا، ”ہم نے 60 ایم ایل ڈِی ایس ٹی پی کا ٹرائل رن شروع کیاہے جب کہ این بی سی سی اور یو اِی اِی ڈِی نے طویل اِلتوا¿میں پڑے پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کے لئے اَپنی تمام تر وسائل کو متحرک کیا۔“اُنہوں نے مزید کہا کہ شروع ہونے کے بعد اِس پروجیکٹ سے تقریباً 15,000 گھرانوں کو فائدہ پہنچے گا۔اُنہوں نے شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلان کیا کہ اِنتظامیہ پہلے ہی 70 ایم ایل ڈِی صلاحیت والے منصوبے کے دوسرے مرحلے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ شہر کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔صوبائی کمشنر کشمیر نے یو اِی اِی ڈِی کے سپراِنٹنڈنگ اِنجینئر کو ہدایت دی کہ وہ پلانٹ کے بلا تعطل کام کو یقینی بنانے کے لئے مخصوص بجلی کی فراہمی کے لئے عمل کو شروع کریں اور ایک ہفتے کے اندر یوٹیلیٹی شفٹنگ ، ٹرٹیری ٹریٹمنٹ، خودکار معیار کی نگرانی اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کے لئے ڈِی پی آر کو حتمی شکل دِی جائے تاکہ اسے اِنتظامی محکمہ میں پیش کیا جا سکے۔اُنہوں نے مقامی باشندوں سے بات چیت کے دوران سیوریج اور بارش کے پانی کے مسائل کے حوالے سے ان کی شکایات سنیں اوراُنہیں یقین دِلایا کہ اُن کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔انشل گرگ نے وادی میں بجلی کے منظرنامے کے بارے میں میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ بجلی کی فراہمی اِنتظامیہ کی اوّلین ترجیح ہے۔ اُنہوں نے کہا ،”یو ٹی اور صوبائی دونوں سطحوں پر باقاعدہ جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔“اُنہوں نے مزید کہا،”متعلقہ محکمہ فی الحال درختوں کی کٹائی ، مرمت کے کام اور ٹرانسفارمروں کے بفرسٹاک کو بڑھانے کا کام کر رہا ہے تاکہ موسم سرما کی مجموعی تیاری کو یقینی بنایا جا سکے۔“اُنہوں نے کہا کہ اِس برس کی سردیوں میں بجلی کی صورتحال گزشتہ برسوں کے مقابلے میں بہتر ہونے کی اُمید ہے۔“ دورے کے دوران صوبائی کمشنر کے ہمراہ کمشنر سری نگر میونسپل کارپوریشن ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سری نگر اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ ا ور یو ای ای ڈی کے اَفسران بھی تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

قانون ساز اسمبلی کی سابق گورنر اور اَرکان اسمبلی کو خراجِ عقیدت

Next Post

بڈگام اے سی کے ضمنی اِنتخابات :پولنگ عملے کی پہلی رینڈیمائزیشن بڈگام میں اَنجام دی گئی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
بڈگام اے سی کے ضمنی اِنتخابات :پولنگ عملے کی پہلی رینڈیمائزیشن بڈگام میں اَنجام دی گئی

بڈگام اے سی کے ضمنی اِنتخابات :پولنگ عملے کی پہلی رینڈیمائزیشن بڈگام میں اَنجام دی گئی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS