Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

قانون ساز اسمبلی کی سابق گورنر اور اَرکان اسمبلی کو خراجِ عقیدت

by Indian Times
24/10/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….انفو….جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا خزاں سیشن جمعرات کو شروع ہوا جس میں سابق گورنر ستیہ پال ملک، سابق وزیر اور دیگر ارکانِ قانون ساز اسمبلی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جو گزشتہ سیشن کے بعد اِنتقال کر گئے۔سپیکر عبدالرحیم راتھرنے قانون ساز اسمبلی کا چوتھا سیشن شروع ہوتے ہی ایوان سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر ستیہ پال ملک، سابق وزیر گل چین سنگھ چاڈک، سابق ممبر اسمبلی دینا ناتھ بھگت، سابق ایم ایل سی غلام نبی شاہین، سابق ایم ایل سی رمیش اروڑہ اور سابق ایم ایل سی سردار محمد اخلاق خان، سابق ایم ایل اے محمد سلطان پنڈتپوری کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اُنہوں نے سابق گورنر، سابق وزیر اور دیگر ارکانِ اسمبلی کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان شخصیات نے جموںوکشمیر سمیت ملک کی ترقی میںاہم کردار اَدا کیاہے۔سپیکر موصوف نے قانون سازوں پر زور دیا کہ وہ سیشن کے محدود وقت کا بہترین اِستعمال کریں تاکہ کارروائی لوگوں کے لئے بامعنی اور فائدہ مند ثابت ہو۔تعزیتی قرارداروںکے دوران وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری، وزیر جاوید احمد رانا، قائدِ حزبِ اِختلاف سنیل کمار شرما اور اَرکان اسمبلی بشیر احمد شاہ ویری، ڈاکٹر دیویندر کمار منیال، رفیق احمد نائیک، غلام احمد میر ،ڈاکٹر رمیشور سنگھ، مُبارک گل، سلمان علی ساگر، ایم وائی تاریگامی، خورشید احمد شیخ، پون گپتا، سجاد غنی لون، اعجاز جان، عبدالمجید بٹ لارمی، نظام الدین بٹ، وِکرم رندھاوا، بلونت سنگھ منکوٹیا، چودھری محمد اکرم، نذیر احمد خان گریزی، افتخار احمد اور نریندر سنگھ نے بھی مرحومین کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔تمام سیاسی جماعتوں کے اَرکان نے اَپنے سابق ساتھیوں کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی عوامی خدمت اور عوام کی فلاح و بہبود کے جذبے و عزم کو یاد کیا۔سپیکر عبدالرحیم راتھر اور ایوان کے اَرکان نے مرحومین کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے یہ تجویز پیش کی کہ ایوان میں تعزیتی قراردادوں کے دوران طویل تقاریر کرنے کے بجائے پارلیمانی روایت کے مطابق دو منٹ کی خاموشی اِختیار کی جائے تاکہ مرحومین کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔ سپیکر نے کہا کہ اس تجویز پر غور کیا جائے گا کیوں کہ یہ دلیل وزن رکھتی ہے اور قابلِ غور ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے مشن یووا کے نفاذ کا لیا جائزہ

Next Post

صوبائی کمشنر کشمیر نے 60ایم ایل ڈِی ایس ٹی پی نور باغ کی آپریشنل تیاری کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
صوبائی کمشنر کشمیر نے 60ایم ایل ڈِی ایس ٹی پی نور باغ کی آپریشنل تیاری کا جائزہ لیا

صوبائی کمشنر کشمیر نے 60ایم ایل ڈِی ایس ٹی پی نور باغ کی آپریشنل تیاری کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS