Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

چیف سیکرٹری نے مشن یووا کے نفاذ کا لیا جائزہ

by Indian Times
24/10/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر 23 اکتوبر /انفو/چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے مشن یووا کی پیش رفت اور نفاذ کا جائیزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی ، جس میں اب تک کی کامیابیوں کا تفصیلی جائیزہ لیا گیا اور متعلقہ محکموں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مستقبل کے لائحہ عمل کا خاکہ تیار کیا گیا ۔ اجلاس میں ہائر ایجوکیشن ، پلاننگ اور ایگریکلچر پروڈکشن ڈیپارٹمنٹس کے ایڈیشنل چیف سیکرٹریز ، پرنسپل سیکرٹری فائنانس ، کمشنر سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس ، سیکرٹریز آف ایمپلایمنٹ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹس ، ڈائریکٹر ایمپلایمنٹ ، ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس کشمیر کے علاوہ دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز ، منیجنگ ڈائریکٹرجے اینڈ کے بینک اور ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔ مشن یووا کے تحت پیش رفت کا جائیزہ لیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے ایمپلائمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور جے اینڈ کے بینک کو ہدف کو پورا کرنے کیلئے فعال اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے زور دیا کہ 1000 کروڑ روپے کے قرض تقسیم کئے جائیں تا کہ 2000 کروڑ روپے کے پروجیکٹس کو زمینی سطح پر نافذ کیا جا سکے ، جس سے خواہشمند کاروباری افراد کو قابل عمل کاروباری منصوبے قائم کرنے میں مدد ملے ۔ انہوں نے مستفیدین کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ وہ اپنے منصوبوں کو کامیاب اداروں میں تبدیل کر سکیں ۔ انہوں نے جے کے آر ایل ایم کے تحت لکھ پتی دیدی ، پی ایم ای جی پی ، ایچ اے ڈی پی ، جے کے سی آئی پی اور پی ایم ایف ایم ای جیسی تمام روز گار پیدا کرنے والی کوششوں کو مشن یووا کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر زور دیا تا کہ ان کے اجتماعی اثرات کو زیادہ سے زیادہ کیا جا سکے ۔ گراس روٹ سطح پر معاون نظاموں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مسٹر ڈولو نے ہدایت دی کہ مشن کے تحت سنگل بلاک ڈیولپمنٹ یونٹس ( ایس بی ڈی یوز ) ، بلاک ہینڈ ہولڈنگ ڈیسکس ( بی ایچ ڈیز ) اور یووا دوتس کو بہترین طریقے سے استعمال کیا جائے تا کہ زمینی سطح پر عملدرآمد اور دیگر سرکاری اسکیموں کے ساتھ ہم آہنگی کو آسان بنایا جا سکے ۔ انہوں نے بینکوں کو مزید ہدایت دی کہ وہ اپنے نمائندوں کو بلاک سطح پر بی ایچ ڈیز میں تعینات کریں تا کہ منظوری کے عمل کو ہموار کیا جا سکے اور قرضوں کی بروقت منظوری اور تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی کہ وہ مستفیدین کی طرف سے اداروں کے قیام کی قریبی نگرانی کریں اور ڈسٹرکٹ لیول امپلیمنٹیشن کمیٹی ( ڈی ایل آئی سی ) کی منظوریوں سے لیکر بینک کی منظوریوں اور قرضوں کی تقسیم تک کے عمل کو تیز کریں ۔ وسیع تر رسائی کو یقینی بنانے کیلئے چیف سیکرٹری نے آگاہی مہموں میں قانون سازوں ، عوامی شخصیات اور مقامی اثر و رسوخ رکھنے والوں کو شامل کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے لکھ پتی دیدی ، پی ایم وشو کرما مستفیدین ، پی ایم کے وی وائی ٹرینیز اور ہینڈی کرافٹ سیکٹر کے کاریگروں ھیسے فوکس گروپس کے ساتھ مشغول ہونے کی حکمت عملی تیار کرنے کا مشورہ دیا اور مشن یووا کے تحت ان کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی ۔ ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز اور وائس چانسلرز نے میٹنگ کے دوران اپنے بصیرت اور تجاویز کا اشتراک کیا ، دیگر علاقوں سے بہترین طرز عمل کو اجاگر کرتے ہوئے اور مشن کی صلاحیت میں اضافہ اور وقت کے پابند نفاذ کیلئے اقدامات کی سفارش کی ۔ کمشنر سیکرٹری ایمپلایمنٹ کمار راجیو رنجن نے مشن یووا کی کامیابیوں اور مقاصد کا تفصیلی جائیزہ پیش کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ کا مقصد ہر پنچائت میں کامیاب کاروباری افراد پیدا کرنا ہے ، مقامی رول ماڈلز بنانا تا کہ دوسروں کو ترغیب ملے ۔ چیف سیکرٹری کو مشن کے تحت رجسٹرڈ انٹر پرائیزز کیلئے مارکیٹ روابط کو سہل بنانے کیلئے تیار کردہ بایر۔ سیلر ایپ کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا اور یو ٹی میں انکیو بیشن اور انوویشن پر مبنی انٹر پرنیور شپ کو فروغ دینے کے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا ۔ حکومت کی نوجوان انٹر پرنیور شپ کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مسٹر ڈولو نے زور دیا کہ مشن یووا نوجوانوں کو بااختیار بنانے ، خود انحصاری کو ممکن بنانے اور جموں و کشمیر بھر میں ایک مضبوط انٹر پرنیورل ایکو سسٹم بنانے کی طرف ایک تبدیلی کا قدم ہے ۔ انہوں نے تمام محکموں اور بینکوں سے مشن کی کامیابی کیلئے بغیر کسی رکاوٹ کے رابطہ کاری ، بروقت تعاون اور قابل پیمائش نتائج کو یقینی بنانے کی اپیل کی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈی بی ٹی کے منصوبوں کا جائزہ لیا

Next Post

قانون ساز اسمبلی کی سابق گورنر اور اَرکان اسمبلی کو خراجِ عقیدت

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
قانون ساز اسمبلی کی سابق گورنر اور اَرکان اسمبلی کو خراجِ عقیدت

قانون ساز اسمبلی کی سابق گورنر اور اَرکان اسمبلی کو خراجِ عقیدت

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS