Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

فیسٹول نوجوان فنکاروں کیلئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنےکا ایک بہترین موقعہ /لیفٹنٹ گورنر

by Indian Times
24/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

فیسٹول نوجوان فنکاروں کیلئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنےکا ایک بہترین موقعہ /لیفٹنٹ گورنر
لیفٹیننٹ گورنر نے کشمیر یونیورسٹی میں سالانہ یوتھ فیسٹول ” س.نزل‘۔ 2022‘کا کیااِفتتاح

سری نگر  انفو   لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کشمیر یونیورسٹی میں سالانہ یوتھ فیسٹول ” س.نزل۔2022ئ“ کا اِفتتاح کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس موقعہ پر حصہ لینے والے نوجوانوں کے لئے اَپنی نیک خواہشات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ فیسٹول نوجوان فن کاروں کے لئے اَپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا ایک بہترین موقعہ ہے اور ” س.نزل“ انہیں ” ایک بھارت شریشٹھ بھارت“ کے خواب کو پورا کرنے کے لئے اِنتہائی ضروری پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ” س.نزل“کا مطلب ہے قوس قزح، جو اُمید ، ترغیب اور خوش قسمتی کی علامت ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ طلباءکے پاس جب اِنفرادی ترقی ، آزاد سوچ اور اَپنے چھپے ہوئے خزانے کے دریافت کرنے کا موقعہ ہوتا ہے تو وہ پھر قو م کی تعمیر میں اَپنا حصہ ادا کرتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے تعلیمی اِداروں سے کہا کہ وہ یہ ذمہ داری اُٹھائیں کہ وہ طلباءکوتخلیقی صلاحیتوں کو پیدا کرنے کی خاطر کثیر السانی بننے کے لئے علم اور ہنرسے نوازے تاکہ وہ مستقبل میں ترقی کے منازل طے کرسکیں۔اُنہوں نے کہا کہ تخلیقی سرگرمیاں نوجوان طلباءکے لئے قائدانہ صلاحیتوں ، اِنسانی اقدار، خطرات مول لینے کی آمادگی، نئے خیالات کی طاقت کو سمجھنے، مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی اہلیت اور شخصیت کے خصائل کو پروان چڑھانے کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے مزید کہا کہ تعلیمی نظام میں اِنتخاب، تعاون، تجسس، مواصلات، تنقیدی سوچ، تخلیقی صلاحیتوں، تحقیق اور بہتر مشغولیت کو یقینی بنانے پر ہماری توجہ بہتر تعلیمی اہداف پیدا کر سکتی ہے اور طلباءکو ضروری ہنروں، علم اور اقدار سے آراستہ کر سکتی ہے۔اُنہوںنے کہا کہ تعلیم پہلے آنے کی دوڑ سے متعلق نہیں ہے بلکہ تعلیم زندگی میں اَقدار کی بلند ترین چوٹی کو حاصل کرنے کے بارے میں ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِداروں کو یقینی بنانا چاہیے کہ نئے سیکھنے کے فریم ورک اور کلیدی تصورات جیسا کہ قومی تعلیمی پالیسی کی سفارش کی گئی ہے نصاب میں شامل کیا جائے۔لیفٹیننٹ گورنر نے تخلیقی صلاحیتوں، تنقیدی سوچ، نصاب کے اوورلوڈ کو بدلنے کے لیے تعاون، معیاری سیکھنے کے لئے خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نصاب زیادہ موافقت پذیر اور متحرک ہونا چاہیے جو جدید اِختراعات کے لئے جگہ فراہم کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے قومی تعلیمی پالیسی کی سفارشات کو شامل کرنے کی خاطرضروری تبدیلیاں کرنے کے لئے کشمیر یونیورسٹی کی کوششوں کو سراہا۔ اُنہوں نے کہا، ”یونیورسٹی آف کشمیر کو ایک سینٹر آف ایکسیلنس میں تبدیل کیا گیا ہے اور سائنسی تحقیق، نئے خیالات اور علم کو فروغ دیا گیا ہے اور تعلیمی منظر نامے کے بنیادی پہلوو¿ں میں دنیا بھر میں تیز رفتار تبدیلیوں کے مطابق ڈھال لیا گیا ہے۔“وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی پروفیسر نیلوفر خان نے میگا یوتھ فیسٹیول کے مقاصد کے بارے میں بتایا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایات کے مطابق تعلیمی ترقی اور نوجوانوں کو بااِختیار بنانا یونیورسٹی کا بنیادی مقصد ہے اور یہ یوتھ فیسٹول اِسی سمت میں ایک قدم ہے۔وائس چانسلر آئی یو ایس ٹی پروفیسر شکیل احمد رومشو نے کشمیر یونیورسٹی کو نوجوانوں کو اَپنی صلاحیتوں کے اِظہار کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے پر مبارک باد دی۔اِفتتاحی تقریب کے دوران یونیورسٹی کے طلباءنے یونیورسٹی ترانہ پر دلکش پرفارمنس اور رنگا رنگ رقص پیش کیا۔بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کو نارتھ زون یوتھ فیسٹول اوربعد میںنیشنل یوتھ فیسٹول میں بھی حصہ لینے کا موقعہ ملے گا۔اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، اے ڈی جی پی کشمیر وِجے کمار ، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز ، ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر انیسہ شفیع ، سابق وائس چانسلروں ، رجسٹرار کشمیر یونیورسٹی ،سٹیلائٹ کیمپس کے ڈائریکٹروں ، ڈینز ، سربراہاں، ریسرچ سکالروں او رطلباءکی بڑی تعداد موجود تھی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سرینگر میں روزگار میلہ ہوا منعقد ،وزیر خزانہ نے تقرری کے خطوط تقسیم کئے

Next Post

جے اینڈ کے بینک قابل ستائش کام کر کر رہا ہے /ڈاکٹر بھاگوت کراڈ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جے اینڈ کے بینک قابل ستائش کام کر کر رہا ہے /ڈاکٹر بھاگوت کراڈ

جے اینڈ کے بینک قابل ستائش کام کر کر رہا ہے /ڈاکٹر بھاگوت کراڈ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS