سرینگر میں روزگار میلہ ہوا منعقد ،وزیر خزانہ نے تقرری کے خطوط تقسیم کئے
ہمہامہ/ انفو / وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میگا بھرتی مہم ’ روزگار میلہ ‘ کا آغازکیا ۔ مہم کی اس دوسری قسط کے دوران تقریباً 71000 تقرری خط ( OOAs ) بشمول BSF کے 7045 امیدواروں کو پورے ہندوستان میں 45 مقامات پر تقسیم کیا گیا ۔ مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھگوت کشن راو¿ کراڈ نے بی ایس ایف کشمیر کے انسپکٹر جنرل راجہ بابو سنگھ نے ان کا خیر مقدم کیا اور اس کے بعد یاد گار شہداءپر گارڈ آف آنر اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے ایک مختصر فلم کے ساتھ مشن کرمایوگی پررامبھ ماڈیول کا آغازکیا ۔ یہ ماڈیول مختلف سرکاری محکموں میں تمام نئے تقرریوں کیلئے ایک آن لائن اورنٹیشن کورس ہے ۔ اس میں سرکاری ملازمین کیلئے ضابطہ اخلاق ، کام کی جگہ کی اخلاقیات اور دیانتداری ، انسانی وسائل کی پالیسیاں اور دیگر مراعات اور الاو¿نسز شامل ہوں گے جو انہیں پالیسیوں سے ہم آہنگ ہونے اور نئے کرداروں میں آسانی سے منتقل ہونے میں مدد کریں گے ۔ روز گار میلہ وزیر اعظم کے روز گار کے مواقع پیدا کرنے کو اولین ترجیح دینے کے عزم کی تکمیل کی طرف ایک قدم ہے ۔ توقع ہے کہ روزگار میلہ مزید روز گار پیدا کرنے میں ایک عمدہ طور پر کام کرے گا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قوم کی تعمیر میں شرکت کیلئے بامعنی مواقع فراہم کرے گا ۔ اپنی تقریر کے دوران وزیر اعظم نے اس موقع پر ان تقرریوں کو مبارکباد دی ۔ تمام نئے تقرریوں نے پورے ملک میں 45 منتخب مقامات /مراکز پر یاانہیں ورچوئل طور پر جڑنے کیلئے فراہم کردہ لنک کے ذریعے تقریب میںشرکت کی ۔ پورے ہندوستان میں 45 مقامات پر تقریب منعقد کی گئی اور ان ک صدارت سینئر معززین نے کی جنہوں نے ان مراکز میں کچھ نئے بھرتی ہونے والوں کو تقرری کے خطوط دئیے ۔






