Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

محکمہ پشو پالن ٹیکہ کاری عملانے اور مویشیوں کی نگرانی کر رہا ہے / اَتل ڈولو

by Indian Times
23/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

محکمہ پشو پالن ٹیکہ کاری عملانے اور مویشیوں کی نگرانی کر رہا ہے / اَتل ڈولو
جموں   انفو     ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے سول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیر یوٹی میں گلٹی دار جلد بیماری کی صورتحال اور اس کے روکتھام کی کوششوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو جانکاری دی گئی کہ زائد اَز96 اہل مویشیوں کو گلٹی دار جلد بیماری سے بچاﺅ کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے اور ویکسی نیشن کا ڈیٹا بھی آن لائن اَپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ جموںوکشمیر میں 72 ہزار سے زیادہ مویشی متاثر ہوئے ہیں جو کُل آبادی کا تقریباً 2.3فیصد ہے ۔ حوصلہ اَفزا بات یہ ہے کہ ماہرین کی کوششوں سے مویشیوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 90فیصد اور اوسط اَموات کی شرح تقریباً 4فیصد مجموعی طورپر جموں وکشمیر صوبوں کے لئے بتائی گئی ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اِس بات پر زور دیا کہ تمام اَضلاع سے متعلقہ ڈیٹا کو باقاعدگی سے اَپ لوڈ کرنے اور صوبہ کشمیر سے شرح اَموات کو کم کرنے کی ضرورت ہے ۔اُنہوں نے سخت نگرانی پر زور دیا اور میتھیلین بلیو کی دستیابی کے بارے میں بھی دریافت کیا جو کہ بیماری کے خلاف بھی مو¿ثر دوا ہے۔سکاسٹ کے ماہرین نے مشورہ دیا کہ صحتیابی کے بعد تھرومبو ایمبولزم یعنی خون جمنے کی وجہ سے ہونے والی موت کو روکنے کے لئے کاشت کار متاثرہ مویشیوں کو کم سے کم 10دِن تک تجویز کردہ علاج جاری رکھیں۔ٹیکنیکل آفیسر ڈاکٹر عارف نے اے سی ایس کو یقین دِلایا کہ محکمہ جموںوکشمیر میں درآمد کئے جانے والے تمام مویشیوں کی نگرانی کررہا ہے اور ویکسین کا وافر ذخیرہ دستیاب ہے۔میٹنگ میں سیکرٹری زراعت ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں / کشمیر کے علاوہ تمام اَضلاع کے چیف اینمل ہسبنڈری اَفسران اور دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سوربھ بھگت نے بانڈی پورہ میں پی ایم کُسم اور روف ٹاپ سولر سکیموں کے بارے میں بیداری پروگرام میں شرکت کی

Next Post

سرینگر میں روزگار میلہ ہوا منعقد ،وزیر خزانہ نے تقرری کے خطوط تقسیم کئے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سرینگر میں روزگار میلہ ہوا منعقد ،وزیر خزانہ نے تقرری کے خطوط تقسیم کئے

سرینگر میں روزگار میلہ ہوا منعقد ،وزیر خزانہ نے تقرری کے خطوط تقسیم کئے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS