Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

اَتل ڈولو نے آر ایس پورہ کافیلڈ کیا دورہ

by Indian Times
24/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اَتل ڈولو نے آر ایس پورہ کافیلڈ کیا دورہ
جموں  انفو        ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے جموں کے آر ایس پورہ علاقے کا تفصیلی دورہ کیا۔ اُن کے ہمراہ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر جموں رام سیوک، پی آر آئی ممبران او رمحکمہ کے دیگر اَفسران بھی تھے۔دورے کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے آر ایس پورہ زون کے گاﺅں کڈیال او ربڈیال میںاِستفادہ کنند گان ایس عطار سنگھ ، سکھ دیو سنگھ ، کلبیر سنگھ ،رامن گپتا کے چونے ، سٹرابیری ، امرود او راِنجیر کے باغات کا معائینہ کیا۔ ڈولونے 100 کنال رقبے پر امرود کی کاشت کے لئے کڈیال کے کسان کے کھیت میں امرود سی وِی تائیوان گلابی کا پودا بھی لگایا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کڈیال میں ایک ترقی پسند کسان سُکھ دیو سنگھ کے کھیتوں میں ایک اِستفساری پروگرام کی صدارت بھی کی جس نے اَپنے کھیت میں ساگ ، سٹرابیری اور اَمرود کا شت کر کے کثیر درجے کی فصل کا نمونہ اَپنایا ہے۔ اِس موقعہ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اِس علاقے میں باغبانی شعبے میںبالخصوص سٹرابیری ، امرود اور لیچی کے اعلیٰ کثافت والے باغات کی شجرکاری کی وسیع گنجائش موجود ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کسانوں کی مالی او رتکنیکی طورپر مدد کر رہا ہے اور انہیں اس سے فائدہ اُٹھانا چاہیے۔اُنہوں نے کاشت کاروں سے کہا کہ وہ اَپنے کھیتوں میں فصلوں کے تنوع کو اَپنائیں تاکہ وہ سال بھر کما سکیں۔دورانِ پروگرام ڈائریکٹر ہارٹی کلچر جموں نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو مختلف محکمانہ سکیموں کے تحت صوبہ جموں کے سب ٹراپیکل علاقوں میں شجرکاری کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی۔اُنہوں نے کسانوں کو محکمہ کی مرکزی اور ریاستی معاونت والی مختلف سکیموں کے تحت دستیاب مراعات کے بارے میں آگاہ کیا اور اُن پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور مختلف اجرا¿ مثلاًبورویل ، جیوٹینک ، کسٹم ہائرنگ سینٹر وغیرہ کے فوائد حاصل کریں۔اَتل ڈولو نے سٹرابیری کے پودے لگانے پر زور دیا کیوں کہ یہ ایک مختصر مدت کی فصل ہے اور اس فصل کی کاشت کو اَپنا کر کسان اَپنی آمدنی میں کئی گنا اِضافہ کرسکتے ہیں۔ اُنہوں نے کسانوں سے بھی اِستفسار کیا جنہوں نے چیئر کو باغبانی فصلوں بالخصوص سٹرابیری کے پودے لگانے سے ہونے والی آمدنی اور محکمہ باغبانی سے ہونے والے فوائد کے بارے میں بھی بتایا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے آر ایس پورہ زون کے مستفیدین کو ” آن فارم ہینڈ لنگ یونٹ ( پیک ہاﺅس) “ اور ” پاور ٹِلر“ کے لئے منظور ی نامے بھی حوالے کئے ہیں۔بعد میں اَتل ڈولو نے گورنمنٹ گریپ فارم مرالیہ دورہ کیا اور انگورکے بو ور سسٹم کا معائینہ کیا ۔ اُنہوں نے اَفسران پر انگور کے پودوں کی پیداوار بڑھانے اور پودے لگانے کے معیاری مواد کی تیار ی پر زور دیا تاکہ عام کسان مستفید ہوسکے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے ایگزیکٹیو کونسل میٹنگ کی صدارت کی

Next Post

سکاسٹ جموں اور کے وِی آئی بی کا جموںوکشمیر کے بےروزگار نوجوانوںمیں ایگری اَنٹرپرائزز کے قیام پر تبادلہ خیال

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سکاسٹ جموں اور کے وِی آئی بی کا جموںوکشمیر کے بےروزگار نوجوانوںمیں ایگری اَنٹرپرائزز کے قیام پر تبادلہ خیال

سکاسٹ جموں اور کے وِی آئی بی کا جموںوکشمیر کے بےروزگار نوجوانوںمیں ایگری اَنٹرپرائزز کے قیام پر تبادلہ خیال

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS