Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف سیکرٹری نے ایگزیکٹیو کونسل میٹنگ کی صدارت کی

by Indian Times
24/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چیف سیکرٹری نے ایگزیکٹیو کونسل میٹنگ کی صدارت کی
جموں   انفو    چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے سماجی بہبود محکمہ جموں وکشمیر سے قائم کردہ بیواﺅں ، یتیموں ، جسمانی طور خاص اور معمر اَفراد ( ملی ٹنسی کے متاثرین ) کی رِی ہیبلٹیشن کونسل کی ایگزیکٹیو کونسل میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود محکمہ ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر رِی ہیبلٹیشن کونسل ، محکمہ منصوبہ بندی کا نمائندہ او ردیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کونسل سے گذشتہ برس کی کارکردگی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اُنہوں نے اُن پر زور دیا کہ وہ آدھار نمبر کے ساتھ اِستفادہ کنند گان کے کھاتوں کی بیجنگ کو تیز کریں ۔اُنہوں نے اُنہیں ایک ماہ میں کام مکمل کرنے کی ہدایت دی۔چیف سیکرٹری نے کونسل کو تاکید کی کہ ان کا کام اِنتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ تمام متاثرین کو بروقت اِمداد فراہم کریںاور ان کی بحالی کے لئے تمام اقدامات کریں۔اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایت کے مطابق تمام سپیشلی ایبلڈ پرسنز ( ایس اے پی )میں ٹرائی سا ئیکلوں کی تقسیم کرنے پر زور دیا ۔ اُنہوں نے ہدایت دی کہ” وطن کو جانو پروگرام “ کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں تمام نوجوانوں کو ہر طرح سے سہولیت فراہم کی جائے اور ہر شہر میں ان کے قیام کو آرام دہ بنایا جائے۔دوران کونسل میٹنگ یہ بات سامنے آئی کہ 6,800 مستفیدین کی کوریج کے لئے 2022-23ءکے لئے 8.35 کروڑ روپے کا ایکشن پلان مرتب کیا گیا ہے ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ اس کے اجرا¿میں بیواﺅں ، معمراَفراد اور جسمانی طور خاص اَفراد کو 1000 روپے ماہانہ پنشن کے علاوہ جوان بیواﺅں یا بالغ بیٹیوں کو 40,000 روپے کی میریج اسسٹنٹس شامل ہے۔میٹنگ کو یہ بھی بتایا گیا کہ کونسل لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایت کے مطابق دورانِ سال ایس اے بی کے باقی تمام رجسٹرڈ 2,700 کیسز کو موٹر ائزڈ ٹرائی سائیکلیں فراہم کرنے کی تجویز رکھتی ہے ۔مزید بتایا گیا کہ وزارتِ داخلہ کے زیر اہتمام ” وطن کو جانو“ کے تحت کونسل اَپنے یتیم خانوں ، محکمہ کے بال آشرم اور ناری نکیتن سے تقریباً500بچوں کو ممبئی ، لکھنو¾، جے پور ، حیدر آباد وغیرہ شہروں میں لے جارہی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

انتظامی کونسل نے زائد از 4600 ایف پی ایس ڈیلروںکی مانگ کو پورا کرنے کیلئے پیشگی ادائیگی کی منظوری دی

Next Post

اَتل ڈولو نے آر ایس پورہ کافیلڈ کیا دورہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
اَتل ڈولو نے آر ایس پورہ کافیلڈ کیا دورہ

اَتل ڈولو نے آر ایس پورہ کافیلڈ کیا دورہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS