Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

سوربھ بھگت نے پی ایم ۔کُسم اور روف ٹاپ سولر سکیموں کی بیداری پروگرام کا کیااِفتتاح

by Indian Times
24/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سوربھ بھگت نے پی ایم ۔کُسم اور روف ٹاپ سولر سکیموں کی بیداری پروگرام کا کیااِفتتاح
سری نگر    انفو    جموں و کشمیر انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ نے گورنمنٹ خواتین پولی تکنیک بمنہ بائی پاس میں پی ایم۔کُسم سکیم کے تحت طلباءکو رہائشی سیکٹر کے لئے گرڈ سے منسلک روف ٹاپ سولر پاور پلانٹس اور آبپاشی پمپوں کو بجلی فراہم کرنے کے لئے شمسی توانائی کا استعمال کے بارے میں آگاہی دینے کے لئے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا ۔کمشنر سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سوربھ بھگت نے اِس تقریب کا اِفتتاح کیا۔پروگرام میں کمشنر سری نگر میونسپل کارپوریشن اطہر عامر خان، وائس چیئرمین سری نگر ڈیولپمنٹ اَتھارٹی حارث احمد ہنڈو، سی اِی او جیکڈ ڈاکٹر پی آر دھر اور پرنسپل گورنمنٹ وومن پولی تکنیک ڈاکٹر شفقت آرا،جکیڈا،ایس ایم سی ، کے پی ڈی سی ایل ، ایس ڈی اے ، سری نگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ اور دیگر لائن ڈیپارٹمنٹوں کے اَفسران نے شرکت کی۔کمشنر سیکرٹری نے اَفسران اور طلباءکو مرکزی وزارتِ نئی اور قابلِ تجدید توانائی کی طرف سے پی ایم ۔کُسم اور گرڈ کنیکٹیڈروف ٹاپ سولر پاور پلانٹ سکیم کے تحت مختلف فوائد اور ترغیبات سے آگاہ کیا۔سوربھ بھگت نے گرڈ کنیکٹیڈ روف ٹاپ سولر سکیم کے بارے میں بتایا جس کے تحت ڈِسکامز کے گھریلو صارفین کو 65فیصد کی اِجتماعی سبسڈی فراہم کی جائے گی تاکہ ان کے بجلی بِلوں کو نیٹ میٹرنگ کے طریقہ کار کے تحت آفیسٹ کرنے کے لئے روف ٹاپ سولر پلانٹوں کی تنصیب کی جاسکے۔کمشنر سیکرٹری موصوف نے ایس ایم سی اور ایس ڈی اے کے اَفسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ آنے والی عمارتوں اور ٹاﺅن شپ میں گرڈ سے منسلک روف ٹاپ سولر پاور پلانٹ کی تنصیب کو لازمی بنائیں۔طلباءکے ساتھ ایک اِستفساری سیشن بھی منعقد کیا گیا جس میں سکیموں کے بارے میں ان کے خدشات اور سوالات کو بھی دُور کیا گیا۔بعداَزاں، پی ایم۔کُسم سکیم اور روف ٹاپ سولر سکیم کے تحت سولر پمپوں کی تمام متعلقہ معلومات جیسے قیمتیں ، سبسڈی کی رقم ، فائدہ اُٹھانے والوں کا حصہ ، ضلع نوڈل اَفراد کے رابطہ نمبروں پر مشتمل پمفلٹ طلبہ اور اَفسران میں تقسیم کئے گئے تاکہ سکیم کو مقبول بنایا جاسکے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اِنتظامی کونسل نے راجوری سے بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی تک ڈبل کیریج وے روڑ کو منظور ی دی

Next Post

فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت 81.35 کروڑ لوگوں کو مفت راشن ملے گا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ہمارے بہادر فوجیوں نے چینی فوج کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔ وزیر اعظم مودی

فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت 81.35 کروڑ لوگوں کو مفت راشن ملے گا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS