Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

سوربھ بھگت نے جموںمیں میگا سولر ایکسپو کا کیااِفتتا ح

by Indian Times
25/02/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سوربھ بھگت نے جموںمیں میگا سولر ایکسپو کا کیااِفتتا ح
جموںانفو/کمشنر سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سوربھ بھگت نے ریل ہیڈ باہو پلازہ میں ایک ہفتہ طویل میگا سولر ایکسپو کا اِفتتاح کیا۔جے اینڈ کے اَنرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی ( جے اے کے اِی ڈی اے)نے آر اِی اِنڈسٹری کے متعدد دکانداروں اور جموں وکشمیر یوٹی کے دیگر لائن محکموں کے اشتراک سے 24 فروری سے 2مارچ2023ءتک سا ت روزہ طویل ایکسپو کا اِنعقاد کیاہے۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری نے مختلف دکانداروں کی طرف سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا اور ان کے شمسی آلات اور خدمات کے بارے میں اِستفساری گفتگو کیا۔اُنہوں نے جے اے کے اِی ڈی اے کو مشورہ دیا کہ وہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محکمہ کی طرف سے قائم کئے جانے والے سائنس سینٹروںمیں نمائش کے لئے اِس طرح کے آلات حاصل کریں۔اِس موقعہ پرسوربھ بھگت نے خطاب کرتے ہوئے ایکسپو کے اِنعقاد کے لئے جے اے کے اِی ڈی اے کی سراہنا کی اور منتظمین اور دکانداروں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو روف ٹاپ سولر پاور پلانٹس کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اُنہوں نے کہا کہ ایکسپو لوگوں کے ساتھ روف ٹاپ سولر پاور پلانٹس کے فوائد کا اِشتراک کرے گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت دکاندارں اور لوگوں کو ہرطرح کی مدد فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہے اور لوگوں سے کہاکہ وہ سکیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اِستفادہ کریں۔اُنہوں نے جے اے کے اِی ڈی اے سے کہا کہ وہ جموں شہر کے دیگر علاقوں میں اِس طرح کے مزید بیداری کیمپوں اور ایکسپو کا اِنعقاد کرے تاکہ لوگوں کو روف ٹاپ سولر پاور پلانٹ اور اس کے فائنانسنگ پیٹرن اور سکیم کے بارے میں معلوم ہو۔اِس موقعہ پر وائس چیئرمین جموں ڈیولپمنٹ اَتھارٹی ( جے ڈی اے ) پنکج منگوترا ، سی اِی او جکیڈا ڈاکٹر پی آر دھر، محکمہ باغبانی ، محکمہ زراعت کے اَفسران ، جموں پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( جے پی ڈی سی ایل)کے اِنجینئروں اور دیگر معززین موجود تھے ۔ اِس سے قبل چیف ایگزیکٹیو آفیسر جکیڈا ڈاکٹر پی آر دھر نے سکیم کے فوائد کے بارے میں بتایا۔ اُنہوں نے بتایا کہ جموں شہر کو جموںوکشمیر میں سولر سٹی قرار دیا گیا ہے اور جموں میں ” سولر سٹی مشن“ کے تحت 200 میگاواٹ کی تنصیب کی صلاحیت سے روف ٹاپ سولر پاور پاور پلانٹس لگائے جائیں گے ۔مرکزی حکومت کی مرحلہ دوم روف ٹاپ سولر سکیم کے تحت پورے یوٹی میں سبسڈی والے نرخوں پر رو ٹاپ سولر پاور پلانٹس لگا سکتے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا جموںوکشمیر کے تمام 20 اَضلاع کے کسانوں تک بڑھا دی گئی/ لیفٹیننٹ گورنر

Next Post

سیکرٹری ثقافت نے جموں میں 4روزہ ڈوگری اَدبی و ثقافتی میلے کا کیااِفتتاح

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سیکرٹری ثقافت نے جموں میں 4روزہ ڈوگری اَدبی و ثقافتی میلے کا کیااِفتتاح

سیکرٹری ثقافت نے جموں میں 4روزہ ڈوگری اَدبی و ثقافتی میلے کا کیااِفتتاح

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS