Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

سیکرٹری ثقافت نے جموں میں 4روزہ ڈوگری اَدبی و ثقافتی میلے کا کیااِفتتاح

by Indian Times
25/02/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سیکرٹری ثقافت نے جموں میں 4روزہ ڈوگری اَدبی و ثقافتی میلے کا کیااِفتتاح
جموں…انفو    ….سیکرٹری ثقافت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے کہا کہ اَدب معاشرے کے تمام عمر کے گروپوں اور طبقات کو منتقل کرنے کی طاقت رکھتا ہے ۔ یہ ہماری ثقافت اور تنوع کو پروان چڑھانے کو یقینی بنانے کے لئے ایک تعمیری قوت ہے۔اُنہوں نے اِن خیالات کا اِظہار آج کے ایل سہگل ہال ابھینو تھیٹر میں 4روزہ ڈوگری ادبی و ثقافتی میلے کا اِفتتاح کرتے ہوئے کیا۔میلے کے اِفتتا ح پدم شری ڈاکٹر جتندر اودھمپوری کی موجودگی میں ہوا ۔ اِس موقعہ پر صدر ڈوگری سنستھا جموں پروفیسر للت مگوترا اور پروفیسر وینا گپتا او ر سیکرٹری جےکے اے سی ایل بھارت سنگھ بھی موجود تھے۔سیکرٹری ثقافت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے اَپنے خطاب میں معاشرے کی تشکیل کے لئے اَدب کی طاقت کے بارے میں اَپنے خیالات کا اِظہار کیا اور ا ِس بات پر زور دیا کہ ہرقسم کے اَدبی کاموں میں بڑی طاقت ہوتی ہے اور وہ معاشرے کے تمام عمر کے گروپوں اور طبقات کو منتقل کرسکتے ہیں۔سیکرٹری موصوف نے لوگوں بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اَپنی اَپنی مادری زبانوں پر فخر کریں اور ان کا کثرت سے استعمال کریں۔ اُنہوں نے سماجی مسائل کی طرف توجہ دِلانے اور عوامی گفتگو شروع کرنے میں اَد ب کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔اُنہوں نے جموںوکشمیر کی ڈوگری ، ڈوگرہ ثقافت اور دیگر ثقافتوں کے احیاءاور فروغ کے لئے حکومت کے عزم کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے اِس مقصد کے حصول کے لئے ضروری فنڈز اور اِنفراسٹرکچر فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ جموں وکشمیر اکیڈمی آف آرٹس ، کلچر اینڈ لنگویجز کو خطے کی ثقافتوں کو زندہ رکھنے میں اس کے کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔سیکرٹری ثقافت نے نوجونواں کو اَپنی ثقافت کی طرف راغب کرنے کے لئے ڈیجیٹل میڈیا اور آن لائن پلیٹ فارم کے استعمال کی حوصلہ اَفزائی کی۔ اُنہوں نے اَدب کا مطالعہ کرنے کے لئے نوجوانوں میں نظم و ضبط پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔پروفیسر وینا گپتا نے کلیدی خطبہ دیا جس میں اُنہوں نے جموںمیں ثقافتی سرگرمیوں کو متحرک کرنے کے لئے اکیڈمی کی سراہنا کی ۔اُنہوں نے اَپنی ثقافت اور شناخت پر زور دینے کی ضرور ت پر روشنی ڈالی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ آنے والے نسلوں تک پہنچ جائے۔پروفیسر للت مگوترا نے کہا کہ ثقافت کو زندہ رکھنے میں زبانوں کا اہم کردار ہے اور ان کی موت ثقافت کے خاتمے کا باعث بنتی ہے ۔اُنہوں نے ڈوگری اور جموںوکشمیر کی دیگر سرکاری زبانوں کے اِستعمال میں اِضافے کی بھی وکالت کی۔پدم شری جتندر اودھمپور ی نے نوجونوں اور بچوں کو زبان کی طرف راغب کرنے کے لئے ڈوگری میں جدید مواد تیار کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے اِس مقصد کے لئے میگزین اور کارٹون سیریز وغیرہ لگانے کا مشورہ دیا۔سیکرٹری جے کے اے اے سی ایل بھارت سنگھ نے خطبہ اِستقبالیہ دیا جنہوں نے اَپنے مواد سے عوامی جذبات کی نمائندگی کرنے پر شعراءکا شکریہ اَدا کیا۔بعد میں کھجور سنگھ اینڈ پارٹی کی طرف سے لوک رقص گیترو کی پروفامنس پیش کی گئی۔ایڈیشن سیکرٹری جے کے اے اے سی ایل ڈاکٹر ارویندر سنگھ امن نے شکریہ کی تحریک پیش کی اور اِفتتاح سیشن کی نظامت کے فرائض ایڈ یٹر ڈوگری جے کے اے اے سی ایل ڈاکٹر رتن بسوترا نے اَنجام دی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سوربھ بھگت نے جموںمیں میگا سولر ایکسپو کا کیااِفتتا ح

Next Post

سید محمد الطاف بخاری نے پارٹی کے صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سید محمد الطاف بخاری نے پارٹی کے صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

سید محمد الطاف بخاری نے پارٹی کے صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS