Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

ڈولو نے مبارک منڈی ہیری ٹیج کمپلیکس کا دورہ کیا

by Indian Times
25/02/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں….انفو……….چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے مبارک منڈی ہیریٹیج کمپلیکس کا دورہ کیا اور وہاں کئے جا رہے تمام بحالی اور تحفظ کے کاموں کا جائیزہ لیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پرنسپل سیکرٹری ثقافت ، کمشنر سیکرٹری سیاحت ، سیکرٹری آر اینڈ بی ، ڈی جی بجٹ ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر مبارک منڈی ہیریٹیج سوسائٹی ، سی ای او جے ایس سی ایل کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران تھے ۔ چیف سیکرٹری نے کمپلیکس کی مختلف تاریخی عمارتوں کا دورہ کیا اور وہاں کئے گئے یا کئے جانے والے تحفظ کے کاموں کا نوٹس لیا ۔ انہوں نے سوسائٹی کے بعد کے منصوبوں کے بارے میں دریافت کیا ۔مسٹر ڈولو نے ہر تحفظ اور خوبصورتی کے کام کی تکمیل کیلئے طے شدہ ٹائم لائینز کے بارے میں بھی پوچھا ۔ انہوں نے ہر کام کو پوری تندہی کے ساتھ انجام دینے پر زور دیا کیونکہ ورثے کے تحفظ کا کام کافی تکنیکی نوعیت کا ہے ۔ انہوں نے کمپلیکس کی اصل شان کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے ماضی کی شان کے مطابق اس کی جمالیاتی کشش کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی ۔ وہ تزئین و آرائش شدہ دربار ہال اور ڈوگرہ میوزیم کے علاوہ دوسرے ڈھانچے جیسے راجہ رام سنگھ اور راجہ امر سنگھ محلوں کے اندر گئے جہاں کام جاری ہے ۔ انہوں نے دیگر ورثے کے ڈھانچے جیسے پنک ہال ، گول گھر ، شیش محل ، مہارانی چاڑک محل ، گیلری محل اور دیگر اندرونی ڈھانچے کا بھی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے ہر ڈھانچے کے فن تعمیر اور جگہ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ان کو موثر تحفظ اور دوبارہ استعمال کیلئے ایک مضبوط منصوبہ بنانے پر زور دیا ۔ دورے کے دوران ثقافت کے پرنسپل سیکرٹری نے مقامی فن اور ثقافت کے فروغ کیلئے کمپلیکس کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایم ایم جے ایچ ایس نے اس کمپلیکس کے تحفظ کے اغراض و مقاصد کے بارے میں مجموعی تعارف پیش کیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹنٹ گورنر نے پٹنہ میں جی ٹی آر آئی کے کنکلیو کا افتتاح کیا

Next Post

وکرم جیت سنگھ نے پلوامہ میں عوامی دربار کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وکرم جیت سنگھ نے پلوامہ میں عوامی دربار کی صدارت کی

وکرم جیت سنگھ نے پلوامہ میں عوامی دربار کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS