Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

محرم الحرام کے اِنتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ

by Indian Times
25/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

محرم الحرام کے اِنتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ
سری نگر….انفو…..لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے محرم الحرام کے اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔سول سیکرٹریٹ میں ہونے والی میٹنگ میں مذہبی تنظیموں کے سربراہان، شیعہ کمیونٹی کے نامور اَفراد ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ،اے ڈی جی پی ہیڈ کوارٹر ایم کے سِنہا،اے ڈی جی پی کشمیر وِجے کمار ، صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری ، اِنتظامی سیکرٹریوں ، ضلع ترقیاتی کمشنروں ، محکمہ کے سربراہان اور یوٹی اِنتظامیہ کے دیگر سینئر اَفسروںنے شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” یہ ہم سب کے لئے اِنتہائی مذہبی اہمیت کا موقعہ ہے ۔ جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ اور مرکزی حکومت اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے حساسیت او رعزم کے ساتھ کام کر رہی ہے کہ محرم الحرام ہموار، محفوظ اورپریشانی کے بغیر اِنعقاد کے لئے تمام اِنتظامات کئے جائیں۔“اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ اِمام بارگاہوں سے بہتر رابطہ، بجلی کی فراہمی ، اِضافی راشن کی دستیابی ، پانی اور بنیادی سہولیات ، بازار کا باقاعدہ معائینہ ، صفائی ستھرائی ،ٹریفک اِنتظام ، لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے محرم کے اِنتظامات کے بارے میں شیعہ کمیونٹی کے ممتاز نمائندوں سے معلومات بھی طلب کیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے بات چیت کے دوران اُٹھائے گئے مسائل اور مطالبات کو حل کرنے کے لئے فوری اور مناسب اَقدامات کا یقین دِلایا۔ضلع ترقیاتی کمشنروں نے میٹنگ کو اَپنے اَپنے اَضلاع میں محرم الحرام کی تیاریوں اور اِنتظامات سے آگاہ کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پڑوسی ملک نوجوانوں کو منشیات کی طرف راغب کرنےکی خاطر ”پنجاب ماڈل“ اپنانے کی کوشش کررہا ہے/پولیس سربراہ

Next Post

پولیس سربراہ اور کور کمانڈر نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post

پولیس سربراہ اور کور کمانڈر نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS