Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

پڑوسی ملک نوجوانوں کو منشیات کی طرف راغب کرنےکی خاطر ”پنجاب ماڈل“ اپنانے کی کوشش کررہا ہے/پولیس سربراہ

by Indian Times
25/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پڑوسی ملک نوجوانوں کو منشیات کی طرف راغب کرنےکی خاطر
”پنجاب ماڈل“ اپنانے کی کوشش کررہا ہے/پولیس سربراہ
سری نگر 24جولائییو این آئیجموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ پڑوسی ملک جموں و کشمیرکے نوجوانوں کو منشیات کی طرف راغب کرنے کی خاطرپنجاب ماڈل اپنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں امن و امان واپس لوٹ رہا ہے اور ملی ٹینسی کا لگ بھگ خاتمہ ہو چکا ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی اب لگ بھگ ختم ہو چکی ہے اور اب پاکستان یہاں کے نوجوانوں کو منشیات کی طرف مائل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان جموں وکشمیر میں پنجاب ماڈل کے طرز پر نوجوانوں کو منشیات کی لت میں مبتلا کرکے ان کے مستقبل کو تباہ کرنے کا خواہاں ہے۔ڈی جی پی نے بتایا کہ جب پنجاب میں ملی ٹینسی کا خاتمہ ہوا تو وہاں پر نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کرنے کی خاطر انہیں منشیات کی اور راغب کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان پنجاب ماڈل کو جموں وکشمیر میں بھی اپنانے کی خاطر سازشیں کر رہا ہے۔پولیس سربراہ نے کہاکہ گزشتہ سال جموں وکشمیر پولیس نے منشیات کے خلاف زیر وٹالرنس پر عمل کرتے ہوئے 8ہزار کلو گرام منشیات کو تباہ کیا ، دو ہزار مقدمات درج کئے گئے اور تین ہزار لوگوں کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا۔ان کے مطابق جس طرح سے دراندازی کے ذریعے ملی ٹینٹوں کو اس طرف دھکیلا جا رہا تھا اسی طرح اب منشیات کی کھیپ کو بھی یہاں پر پہنچایا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ملک جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے خلاف سازشیں رچا رہا ہے کہ کس طرح سے ان کے مستقبل کو تاریک بنایا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ سرحد پار سے ہونے والی سازشوں سے جموں وکشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے لیکن آج یہاں پر امن و امان واپس لوٹ آیا ہے۔ڈی جی پی نے بتایا کہ ملی ٹینسی لگ بھگ ختم ہو چکی ہے ، دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں اس وقت پر امن ماحول ہے ،پتھروں کو اب چوٹ پہنچانے کے لئے نہیں بلکہ عمارتوں کی تعمیر کے لئے استعمال میں لایا جارہا ہے۔ سالانہ امر ناتھ یاترا کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈی جی پی نے کہاکہ اب تک زائد از تین لاکھ یاتریوں نے پوترا گھپا کے درشن کئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ امر ناتھ یاترا پر آنے والے لوگ سیاحتی مقامات کا بھی رخ کر رہے ہیں۔آٹھ اور دس محرم الحرام کے جلوس کو نکالنے کی اجازت دینے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہاکہ شیعہ برادری کے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کی خاطر وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہم شیعہ برادری کے ساتھ ہر سطح پر تعاون فراہم کر رہے ہیں اور محرم کے پر امن جلوسوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات کئے گئے ہیں۔ یواین آئی

 

ShareTweetSendSend
Previous Post

منی پورمیں2خواتین کے برہنہ پریڈ کرانے کا واقعہ انتہائی شرمناک /وزیراعظم مودی

Next Post

محرم الحرام کے اِنتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
محرم الحرام کے اِنتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ

محرم الحرام کے اِنتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS