Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

ملک کو 5ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے عزم کا اعادہ

by Indian Times
25/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ملک کو 5ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے عزم کا اعادہ
سرینگر////24 اگستو///زیر اعظم نریندر مودی نے سہ روزہ برکس اجلاس میں اپنے خطاب کےدوران کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے اور جلد ہی ہندوستان5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائے گا۔ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں برکس بزنس فورم لیڈرز ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان آنے والے برسوں میں دنیا کی ترقی کا انجن بنےگا۔وزیر اعظم مودی کے بقول” `اس وقت بھی دنیا کووِڈ کی وبا، تناو اور تنازعات کے درمیان معاشی چیلنجوں سے نبرد آزما ہے۔ ایسے وقت میں برکس ممالک کو ایک بار پھر اہم کردار ادا کرنا ہے۔ عالمی سطح پر اتھل پتھل کے باوجود ہندوستان آج دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے۔ جلد ہی ہندوستان5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائے گا۔“انہوں نے کہا کہ” آنے والے دنوں میں ہندوستان دنیا کا گروتھ انجن ہوگا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہندوستان نے آفات اور مشکلات کے دور کو معاشی اصلاحات کے مواقع میں بدل دیا۔آج ہندوستان میں کروڑوں لوگوں کو ایک کلک کے ذریعے براہ راست(سرکاری اسکیموں کے) فوائد منتقل کیے جاتے ہیں ، اس سے خدمات کی فراہمی میں شفافیت میں اضافہ ہوا ہے۔برکس بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ پچھلے۹ سال میں لوگوں کی اAمدنی میں تقریباً تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان کی اقتصادی ترقی میں خواتین کی بھر پور شرکت رہی ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ ہندوستان کے پاس دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اَپ ایکو سسٹم ہے۔ ملک میں 100 سے زیادہ یونی کارن موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحی اقدامات سے ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔ خطاب کے آغاز میں مودی نے برکس بزنس کونسل کی10ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور کہا کہ پچھلے10 سال میں برکس بزنس کونسل نےاقتصادی تعاون کو بڑھانے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ہندوستان نے چاند پر فتح کے جھنڈے گاڑے

Next Post

منوج سنہا نے شری امرناتھ جی چھڑی مبارک کی پوجن کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
منوج سنہا نے شری امرناتھ جی چھڑی مبارک کی پوجن کی

منوج سنہا نے شری امرناتھ جی چھڑی مبارک کی پوجن کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS