Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

منوج سنہا نے شری امرناتھ جی چھڑی مبارک کی پوجن کی

by Indian Times
25/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

منوج سنہا نے شری امرناتھ جی چھڑی مبارک کی پوجن کی
سری نگر/// 24 اگست /یو این آئی/جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو مہنت دیپندرا گری کی موجودگی میں مہا دیو گر دشنامی اکھاڑہ میں شری امرناتھ جی چھڑی مبارک کی پوجن کی۔انہوں نے اس موقع پر امن، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبودی کے لئے دعا کی۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرکے کہا: ‘مہا دیو گر دشنامی اکھاڑہ پر مہنت دیپندرا گری کی موجودگی میں شری امرناتھ جی چھڑی مبارک کی پوجن کی’۔انہوں نے کہا: ‘شرون شکلا پنچمی کے متبرک موقع پر امن، خوشحالی اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے دعا کی’۔بتادیں کہ چھڑی مبارک (بھگوان شیو کی چاندی کی چھڑی) کو مہنت دیپندرا گری کی قیادت میں 16 اگست کو یہاں تاریخی شنکر آچاریہ مندر پہنچایا گیا تھا۔مہنت دیپندرا گری کے مطابق 26 اگست کو پہلگام میں ، 28 اگست کو شیش ناگ میں اور 30 اگست کو پنچ ترنی میں شبانہ قیام کے بعد چھری مبارک کو مہنت دپیندرا کی قیادت میں پوتر گھپا تک پہنچایا جائے گا اور 31 اگست کی صبح شرون پورنیما کے موقع پر پوجن ہوگی۔یکم جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ شریا مرناتھ یاترا کے لئے اب تک قریب ساڑھے چار لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہےجبکہ سال گذشتہ صرف 3 لاکھ 60 ہزار یاتریوں نے ہی پوترا گھپا کا درشن کیا تھا۔یاتریوں کی تعداد میں مسلسل کمی درج ہونے کے پیش نظر شری امرناتھ جی شرائن بورڈ (ایس اے ایس بی) نے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے پوتر گھپا تک یاترا متبادل دنوں چلانے کا فیصلہ لیا ہے۔62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

ملک کو 5ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے عزم کا اعادہ

Next Post

چندریان 3 کی کامیابی پر ملک کی طرح جموں و کشمیر میں بھی جوش وخروش دیکھا گیا/منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چندریان 3 کی کامیابی پر ملک کی طرح جموں و کشمیر میں بھی جوش وخروش دیکھا گیا/منوج سنہا

چندریان 3 کی کامیابی پر ملک کی طرح جموں و کشمیر میں بھی جوش وخروش دیکھا گیا/منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS