Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جموں وکشمیر میں روشنیوں کا تہوار عقیدت و احترام کےساتھ منایا گیا

by Indian Times
25/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں وکشمیر میں روشنیوں کا تہوار عقیدت و احترام کےساتھ منایا گیا
سری نگر،24 اکتوبر/یو این آئی/وادی کشمیر میں پیر کے روز دیوالی کا تہوار مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ ہندو مذہب سے وابستہ لوگوں خاص کشمیری پنڈتوں نے اس موقع پر بھگوان رام سے منسوب مندروں میں حاضر ہو کرر امن و سکون کی بحالی کے لئے دعائیں مانگیں۔مسلمان اور سکھ برادری کے لوگ اپنے پنڈت دوستوں اور ہمسایوں کے گھر مبارک بادی کے لئے گئے جہاں انہیں مٹھائیاں دی گئیں۔سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے بھی اپنے اپنے کیمپوں میں دیوالی کا تہوار انتہائی جوش وخروش کے ساتھ منایا اور اس موقع پر ایک دوسرے کو مبارک باد بھی دی اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔یہاں امر قابل ذکر ہے کہ دیوالی ہندووں کا سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے جو ہندوستان کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔روشنیوں کا تہوار دیوالی جو دیپاولی کے نام سے بھی معروف ہے۔ ہندوں کے ایک عقائد کے مطابق بھگون شری رام چندر جی کے چودہ سال کی جلاوطنی اور لنکا پر فتح پا کر جب ایودھیا میں واپس لوٹے تو ان کے خیر مقدم میں سارے شہر کو چراغوں سے روشن کیا گیا اور جشن منایا گیا اسی جشن کو دیوالی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس لئے اس تہوارکو اندھرے پر روشی ،نادانی پر عقل اور برائی پر اچھائی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔یہ تہوار بکرمی سمت کے کاتک ماہ منایا میں جاتا ہے۔ دیوالی کا تہوار پانچ دن کا تہوار ہے جو دھنتیرس سے شروع ہوتا ہے ،اس دن لوگ سونے یا کسی بھی دھات کی خریداری کو نیک شگن مانتے ہیں۔دیوالی کی آمد پر ہندو پیروکار گھروں مرمت ،تزئین وآرائش اور رنگ و روغن کرتے ہیں۔مندروں کو بھی خوبصورتی کے ساتھ سجایا جاتا ہے اور خصوصی پوجا پاٹھ کا اہتمام کیا جا تا۔دیوالی کے دن ہندوپیرکار نئے کپڑے زیب تن کرتے ہیں ،دئے جلاتے ہیں ،یہ دئے گھروں کے اندر باہر اور گلیوں میں بھی رکھے جاتے ہیں ، دولت اور خوشحالی کی دیوی لکشمی ماتا کی پوجا کی جاتی اور پٹاخے سر کئے جاتے ہیں۔بعد میں اجتماعی دعوتوں کا اہتمام کیا جا تا ہے ،مٹھائیاں تقسیم کی جاتی ہیں ،دوست احباب اور پڑوسیوں کو مدعوں کیا جاتا ہے۔تحفے تحائف تقسیم کئے جاتے ہیں۔ہندستان میں ہندو ہی نہیں بلکہ سکھ اور جین بھی دیوالی کا تہوار دوھوم دھام سے مناتے ہیں۔جین پیروکا ر مہاتما مہاویر کے موکش (نجات) پانے کی خوشی میں چراغ جلا کر دیوالی مناتے ہیں اور سکھ اس دیوالی کو ’بندی چھور دیوس ‘کے طور پر مناتے ہیں۔بتادیں کہ دیوالی کا تہوار ہندو مذہب کا سب سے بڑا تہوار ہے جس کو اس مذہب سے وابستہ لوگ دنیا بھر میں انتہائی مذہبی جوش وخروش اور احترم و عقیدت سے مناتے ہیں۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

دیوالی کا تہوار: منوج سنہا کی لوگوں کو مبارکباد

Next Post

مرمو، مودی نے باشندگان وطن کو دیوالی کی مبارکباد دی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
مرمو، مودی نے باشندگان وطن کو دیوالی کی مبارکباد دی

مرمو، مودی نے باشندگان وطن کو دیوالی کی مبارکباد دی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS