سرینگر /24نومبر / سی این آئی /وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر ایک ”معدنی ریاست “ بن جائے کا دعویٰ کرتے ہوئے کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کیلئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنا مرکزی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ سی این آئی کے مطابق مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کان کنی کی وزارت، جیولوجیکل سروے آف انڈیا ، جموں و کشمیر کے ارضیات اور کان کنی کے محکمے، آئی بی ایم، ایم ای سی ایل اور سی ایم پی ڈی آئی کے سینئر افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں معدنیات کی تلاش کو تیز کرنے، معدنی بلاکس کی نیلامی کو تیز کرنے، اور مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کے درمیان تال میل کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی تاکہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی کان کنی کی صلاحیت کو کھولا جا سکے۔اس دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر ایک ”معدنی ریاست “ بن جائے کا ۔ ریڈی نے جموں میں چونا پتھر کے معدنی بلاکس کی ای نیلامی کے لیے جموں پہنچنے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا”یہ چونا پتھر معدنی بلاکس کی نیلامی پہلی بار جموں و کشمیر میں ہو رہی ہے“۔انہوں نے کہا “ وزیر اعظم مودی اور امیت شاہ جموں و کشمیر کے لوگوں کیلئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں اور یہاں معدنی سرگرمیوں کو بڑھانا چاہتے ہیں“ ۔انہوں نے کہا ” چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر ایک ”معدنی ریاست “ بن جائے کا ۔ “






