Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے محکمہ ریونیو کے منصوبوں کی تکمیل میں پیش رفت کاجائزہ لیا 

by Indian Times
26/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…..انفو….وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں محکمہ ریونیو کی طرف سے اُٹھائے گئے اِنفراسٹرکچر منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں چیف سیکرٹری اتل ڈولو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (فائنانشل کمشنر ریونیو) شالین کابرا، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکر ٹری دھیراج گپتا، پرنسپل سیکرٹری فائنانس سنتوش دی ویدیا، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار، سیکرٹری ریونیو کمار راجیو رنجن، صوبائی کمشنر کشمیر ، تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں اور دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی جبکہ مختلف اَضلاع کے افسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔ میٹنگ کے شروعات میں سیکرٹری ریونیو نے 18 اہم عمارتوں کے منصوبوں پر تفصیلی پرزنٹیشن دی جس میں تحصیل اور نیابت دفاتر، رہائشی کوارٹرز، منی سیکرٹریٹ اور ریونیو کمپلیکس شامل ہیںجو اِس وقت جموں و کشمیر میں مختلف مقامات پر جاری ہیں۔ یہ منصوبے رام بن، کٹھوعہ، پونچھ، ڈوڈہ، اودھمپور، ریاسی، بانڈی پورہ ، اننت ناگ، پلوامہ اور سری نگر میں واقع ہیں جو بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور نچلی سطح پر حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لئے اِنتظامیہ کی کوششوں کا ایک اہم حصہ ہیں۔ جائزے میں کچھ رُکاوٹوں کو اُجاگر کیا گیاجن میں فنڈز کی تقسیم میں تاخیر، زیراِلتوا ¿اِنتظامی منظوریوں اور کچھ مقامات پر قانونی مسائل شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے باقی ماندہ منصوبوں کو تیز رفتار سے مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ زیر اِلتوا¿ منظوریوں کو جلدی سے کلیئر کریں، قانونی رُکاوٹوں کو دُور کریں اور مالی منصوبہ بندی کو منصوبوں کے وقت کے مطابق ہم آہنگ کریں تاکہ لاگت میں اِضافہ سے بچا جا سکے۔ اُنہو ں نے ایک جدید اور مو¿ثر ریونیو ایڈمنسٹریشن بنانے پر حکومت کی توجہ کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اِن بنیادی ڈھانچے منصوبوں کی بروقت تکمیل شہری خدمات کی بہتر فراہمی کے لئے نہایت ضروری ہے۔ اُنہوں نے بہتر نگرانی، فعال بین ڈیپارٹمنٹل کوآرڈی نیشن او رڈیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا۔وزیر اعلیٰ نے یقین دِلایا کہ حکومت زیر اِلتوا کاموںکو آسانی سے اَنجام دینے کو یقینی بنانے کے لئے مکمل تعاون فراہم کرے گی اور اِس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر میں مجموعی ترقی اور حکمرانی میں اِصلاحات کے لئے اِنتظامی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اوّلین ترجیح ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنا مرکزی حکومت کی اولین ترجیح / جی کیشن ریڈی

Next Post

رُکن اسمبلی بنی کی وزیر جاوید ڈار سے ملاقات اور حلقے کے اہم مسائل اُٹھائے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جاوید ڈار نے رفیع آباد حلقے میں سڑکوں کی میکڈیمائزیشن منصوبوں کا اِفتتاح کیا

رُکن اسمبلی بنی کی وزیر جاوید ڈار سے ملاقات اور حلقے کے اہم مسائل اُٹھائے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS