Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جاوید رانا نے عوامی شکایات کے بروقت ازالہ کی یقین دہانی کی

by Indian Times
25/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…..انفو…. وزیر برائے جل شکتی ،جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا نے سول سیکرٹریٹ جموں میں مختلف وفود اور اَفراد سے ملاقات کی تاکہ اُن کے مسائل اور شکایات سنی جا سکیں۔اراکین قانون ساز اسمبلی بشیر احمد ویری اور پیارے لال شرما نے بھی وزیرموصوف سے ملاقات کی اور اپنے اپنے حلقوں سے متعلق ترقیاتی مسائل کو اٹھایا۔ ملاقاتوں کے دوران وزیر جاوید رانا نے مختلف شراکت داروں کو بغور سُنا جن میں پی ایچ ای ڈیلی ویجرز یونین کے نمائندگان، آبپاشی و فلڈ کنٹرول (آئی اینڈ ایف سی) محکمہ سے وابستہ ٹھیکیداروں، سوشل فارسٹری ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین اور عام لوگوںکے نمائندے شامل تھے۔پی ایچ اِی ڈیلی ویجرز یونین کے نمائندوں نے خدمات کی ریگولرائزیشن، واجبات کی ادائیگی، اور دیگر سروس سے متعلق مسائل اُٹھائے۔آئی اینڈ ایف سی محکمہ کے ٹھیکیداروں نے بروقت ادائیگی، ٹینڈرنگ کے طریقہ کار اور ترقیاتی کاموں کی آسانی سے عمل در آمد سے متعلق مسائل پیش کئے۔سوشل فارسٹری ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین نے وزیر موصوف کو میدان میں درپیش چیلنجوں سے آگاہ کیا اور جنگلات و ماحولیاتی تحفظ کی سرگرمیوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔متعدد وفود اور اَفراد نے پانی کی فراہمی، سیلاب پر قابو پانے اور تخفیفی اقدامات، جنگلاتی وسائل کے تحفظ اور دیگر متعلقہ شعبوں سے متعلق شکایات کو بھی اُجاگر کیا۔جاوید رانا نے تمام وفود کو فوری اور منصفانہ کارروائی کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ اٹھائے گئے ہر مسئلے کا ترجیحی بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا اور بروقت حل کیا جائے گا۔اُنہوں نے متعلقہ محکموں کے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ شکایات کو فوری نوٹ کریں اور جلد از جلد ان کے ازالے بنانے کے لئے ضروری اقدامات شروع کریں۔وزیر موصوف نے عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے، بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور ماحولیاتی و جنگلاتی وسائل کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ملازمین اورشراکت داروںکے مفادات و فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے حکمرانی میں شفافیت اور جوابدہی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ایک جوابدہ اور عوام پر مبنی نظام قائم کرنے کے لئے پُرعزم ہے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

نائب وزیر اعلیٰ کا غیر ممکن کھڈز جاری کرنے کے دوران عوام دوست رویہ اِختیار کرنے پرزور

Next Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کرسمس کی مُبارک باد دِی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کرسمس کی مُبارک باد دِی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS