Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

چیف جسٹس نے جسٹس محمد یوسف وانی کو بحیثیت ایڈیشنل جج کے عہدے کا حلف دلایا

by Indian Times
26/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر…انفو……….چیف جسٹس جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے جسٹس محمدیوسف وانی کو ایڈیشنل جج جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کی حیثیت سے عہدے کا حلف دِلایا۔یہ تقریب چیف جسٹس کے کورٹ روم میں منعقد ہوئی۔ حلف برداری کی تقریب میں سرینگر میں جسٹس تاشی ربستن، جسٹس رجنیش اوسوال، جسٹس ونود چٹرجی کول، جسٹس سنجے دھر، جسٹس جاوید اِقبال وانی، جسٹس راہل بھارتی، جسٹس موکشا کھجوریہ کاظمی اور جسٹس وسیم صادق نرگل نے شرکت کی جبکہ جموں سے جسٹس اَتل شری دھرن، جسٹس سنجیو کمار، جسٹس سندھو شرما، جسٹس پونیت گپتا اور جسٹس محمداکرم چودھری اور جسٹس راجیش سیکھری نے بذریعہ ورچیول موڈ تقریب میں شرکت کی۔ حلف برداری کی تقریب کی نظامت کے فرائض رجسٹرار جنرل شہزاد عظیم جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے اَنجام دی جنہوں نے مرکزی وزارت قانون و اِنصاف، محکمہ انصاف (تقرری ڈویژن) سے موصول ہونے والے نوٹیفکیشن اور صدر یہ جمہوریہ کی طرف سے جاری کردہ تقرری کے وارنٹ اور لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے جاری کردہ اِجازت نامے کے اِقتباسات پڑھے جس میں چیف جسٹس جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کو نو منتخب جج کو عہدے کا حلف دِلانے کااِختیار دیا گیا ہے۔تقریب میں ہائی کورٹ کے سابق ججوں، ایڈووکیٹ جنرل جموں و کشمیر، ڈپٹی سالیسٹر جنرل آف اِنڈیا سری نگر، سیکرٹری محکمہ قانون، اِنصاف وپارلیمانی امور، سری نگر ہیڈکوارٹروںمیں تعینات ضلعی ججوں، مختلف باروںکے ممبران، سول اور پولیس اِنتظامیہ کے افسران اور رجسٹری افسران اور ممبر سیکرٹری لیگل سروس اَتھارٹی جموںوکشمیرنے بھی شرکت کی۔ اِس طرح جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھ کر چیف جسٹس سمیت 16 ہو گئی ہے

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیراعظم مودی نے ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی

Next Post

ریٹرننگ آفیسر نے 1۔بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کے پری پریٹری میٹنگ کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ریٹرننگ آفیسر نے 1۔بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کے پری پریٹری میٹنگ کی صدارت کی

ریٹرننگ آفیسر نے 1۔بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کے پری پریٹری میٹنگ کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS