Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بڈگام نے کلیکشن اور ڈسٹری بیوشن سینٹروں کا کیامعائینہ

by Indian Times
26/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بڈگام….انفو………ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بڈگام اَکشے لابرو نے ضلع میں آئندہ لوک سبھا۔ 2024 کے اِنتخابات کے لئے قائم کئے جانے والے مختلف ڈسٹری بیوشن اور کلیکشن سینٹروں کا دورہ کیا۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے ایس ایس پی بڈگام الطاہر گیلانی کے ہمراہ ڈگری کالج چرار شریف، چاڈورہ میں پولی ٹیکنک کالج ناگام اور ڈگری کالج خان صاحب کے مراکز کا دورہ کیا اور سری نگر لوک سبھا حلقہ کے اِنتخابات کے دوران ان مراکز پر رکھے جانے والے اِنتخابات سے متعلق مواد اور مشینری کی حفاظت، نگرانی اور حفاظت کے لئے کئے جانے والے اِنتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر ڈی ای او بڈگام نے مراکز کے اندر اور باہرچوبیس گھنٹے ویڈیو نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور کام کرنے پر زور دیا۔عملے کے لئے علیحدہ واش روم کی سہولیات کے قیام کی بھی ہدایت دی گئی۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے سیکورٹی اہلکاروںکے لئے رہائشی سہولیات کا بھی معائینہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دیکہ وہ تمام نامزد عمارتوں اور کوارٹروں میں تمام ضروری اِنتظامات کو بروقت یقینی بنائیں۔ڈی ای او نے ہدایت دی کہ تمام مراکز کو علیحدہ انکلوژرز کے طور پر قائم کیا جائے جس میں الگ الگ داخلی راستے ہوں اور ان مراکز کے لئے ایس او پی اور پروٹوکول پر مناسب عمل درآمد کیا جائے جیسا کہ الیکشن کمیشن کے رہنما خطوط کے مطابق تمام مقامات پر لازمی قرار دیا گیا ہے۔اُنہوں نے اعلیٰ سیکورٹی اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ان مراکز کی کھڑکیوں اور دروازوں پر لوہے کی گرلز لگانے کی ہدایت دی۔دریں اثنا متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ ضلع کے تمام مخصوص کلیکشن اور ڈسٹری بیوشن سینٹروں کو 24 گھنٹے بجلی اور پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے کہا کہ ضلع میں الیکشن سے متعلق مواد اور مشینری کی حفاظت کے لئے الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کے رہنما خطوط کے مطابق تمام حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کے ہمراہ اے ڈی سی بڈگام معراج الدین شاہ، متعلقہ ایس ڈی ایمز، سی پی او، ڈپٹی ڈی ای او، نوڈل اَِفسران، اے آر اوز، ایس ای آر اینڈ بی، مختلف سیکٹروںکے سابق انجینئروں اور دیگر متعلقین بھی تھے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ریٹرننگ آفیسر نے 1۔بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کے پری پریٹری میٹنگ کی صدارت کی

Next Post

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بانڈی پورہ نے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا کیامعائینہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بانڈی پورہ نے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا کیامعائینہ

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بانڈی پورہ نے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا کیامعائینہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS