Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جموں وکشمیر میں بھی رنگوں کا تہوار ہولی جوش و خروش سے منایا گیا

by Indian Times
26/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں۔۔۔۔ 25 مارچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی پیر کے روز رنگوں کا تہوار ہولی انتہائی جوش و خروش اور تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ جموں میں لوگ جن میں مرد و زن شامل تھے، سڑکوں پر جمع ہوئے اور وہ ڈھول کی تھاپ پر رقص کر رہے تھے اور ایک دوسرے پر رنگ لگا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہاس موقع پر بازار سجے ہوئے تھے جہاں ہولی منانے کے لئے ضروری چیزوں کو دستیاب رکھا گیا تھا اور بچوں کے مختلف قسموں کے کھلونوں کی دکانیں بھی سجائی گئی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ تہوار کی مناسبت سے لوگوں خاص کر بچوں نے خوشنما لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ لوگ ایک دوسرے کو مبارک باد دے رہے تھے۔ایک عقیدت مند نے میڈیا کو بتایا: ‘یہ خوشی کا تہوار ہے جس کو ہم جوش و جذبے سے منا رہے ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘اس تہوار پر لوگ ایک دوسرے پر رنگ لگا تے ہیں لیکن اس دوران ہمیں یہ خیال رکھنا چاہئے کہ اگر کوئی بیمار ہے کسی کو دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اس پر رنگ نہیں لگانا چاہئے’۔ایک خاتون نے بتایا کہ سبھی تہوار اچھے ہیں لیکن اس تہوار کا سال بھر زیادہ ہی انتظار رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر لوگ آپس میں محبت اور پیار بانٹے ہیں اور ایک دوسرے کی بھلائی و خوشی کی دعا کرتے ہیں۔دریں اثنا وادی کشمیر میں بھی سیکورٹی فورسز نے اپنے اپنے کیمپوں میں ہولی کا تہوار انتہائی دھوم دھام سے منایا۔ذرائع کے مطابق وادی میں سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے بھی ایک دوسرے پر رنگ لگا کر ہولی منائی اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ سری نگر کے علاوہ وادی کے دیگر علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے یہ تہوار دھوم دھام سے منایا۔بتادیں کہ رنگوں کا تہوار ہولی ہندو کلینڈر کے مطابق ہر سال موسم سرما کے آخری پورے چاند کے موقع پر منایا جاتا ہے۔یہ تہوار شمالی ہندوستان میں موسم بہار کی خوشیاں منانے کے لئے منایا جاتا ہے۔ادھر جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں نے ہولی کے پ±ر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر سرینگر نے الیکشن نوڈل اَفسران کی میٹنگ کی صدارت کی

Next Post

منوج سنہا کی ہولی کے پ±رمسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میںملک نے تیزی سے ترقی کی / لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

منوج سنہا کی ہولی کے پ±رمسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS