Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

اِی سی آئی کا جموں صوبہ کے ڈی اِی اوز ، ڈی ڈی اِی اوز کیلئے

اِی وِی ایم اور وِی وِی پی اے ٹی کی فرسٹ لیول چیکنگ پر ایک روزہ ورکشاپ کا اِنعقاد

by Indian Times
26/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں//انفو//الیکشن کمیشن آف اِنڈیا ( اِی سی آئی ) نے چیف الیکٹورل آفیسر جموںوکشمیر کے دفتر کے اشتراک سے آج یہاں کنونشن سینٹر کنال روڈ جموں میں ضلعی اِنتخابی اَفسران اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن اَفسران کے لئے اِی وِی ایم اور وِی وِی پی اے ٹی کی فرسٹ لیول چیکنگ پر ایک روزہ ورکشاپ کا اِنعقاد کیا۔

اِس پروگرام کا اہتمام الیکشن کمیشن آف اِنڈیا نے چیف الیکشن آفس جموں وکشمیر کے اشتراک سے کیا تھا اور اِس پروگام کی صدارت چیف الیکٹورل آفیسر جموںوکشمیر ہردیش کمار نے کی۔ورکشاپ میں ڈائریکٹر اِی وِی ایم، اِی سی آئی سندر راجن ،سیکرٹری اِی سی آئی مدھو سودن گپتا ، ڈپٹی جنرل منیجر اِی سی آئی ایل حیدر آبادپی سی منڈل نے بھی خطاب کیا اور ورکشاپ کے اہم مقاصد پر روشنی ڈالی۔بیداری پروگرام میں ضلع الیکشن اَفسران اور جموں صوبہ کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن اَفسران کے علاوہ دیگر متعلقہ اَفسران بھی موجود تھے۔

دورانِ ورکشاپ اِی وِی ایم اور وِی وِی پی اے ٹی سے متعلق مسائل سے متعلق مختلف پہلوئوں کے علاوہ ایف ایل سی کی بنیادی باتیں جن میں سب سے اہم ابتدائی مراحل ، مشینوں کا معیار ، سیاسی جماعتوں کی شرکت اورپی۔ ایف ایل سی یوکا تعاوف شامل ہے ۔ دیگر مسائل پر بھی روشنی ڈالی گئی اور اِنتخابی عمل کو خوش اَسلوبی سے چلانے کے لئے تمام شراکت داروں سے نمٹنے کے لئے مظاہرہ کیا گیا۔ جموںوکشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار نے اِفتتاحی خطاب کیا اور ورکشاپ کے مختلف اغراض و مقاصد اور اہمیت پر روشنی ڈالی ۔اُنہوں نے اِی وِی ایم اور وِی وِی پی اے ٹی اور اِنتخابی عمل کے دیگر اجزأ کے بارے میں شرکأ کو قیمتی تجاویز دیں۔

اِی سی آئی کے نمائندے نے ایف ایل سی کے عمل ، پرزنٹیشن اور استفساری سیشن کا جامع جائزہ دیااور دیگر اہم اَمور پر روشنی ڈالی گئی جس میں ڈی اِی اوز اور ایف ایل سی اِنچارج کی ذمہ داریاں ، اِنتظامی تحفظات اور شراکت داروں کی شرکت شامل ہے ۔ ٹیم نے متعلقہ اَفسران نے ورکشاپ کے دوران شرکأ اور ڈی اِی اوز اور ڈی ڈی اِی اوز کی طرف سے اُٹھائے گئے تمام سوالات کو نمٹا دیا۔ورکشاپ کے دوران متعلقہ بیلٹ یونٹ ( بی یو ) کنٹرول یونٹ( سی یو) اور وِی وِی پی اے ٹی کو صاف کرنے کے لئے تربیت کے حوالے سے ایک اِستفساری سیشن بھی منعقد کیا گیا۔

مظاہرے کے دوران افسران کو اِی وِی ایم کے فرسٹ لیول چیکنگ کی تنصیب اور دیگر عمل کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ورکشاپ میںدیگر متعلقین کے علاوہ ضلع ترقیاتی جموں اونی لواسا، ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وِکاس کنڈل ، ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راہل پانڈے ، ضلع ترقیاتی کمشنر رِیاسی ببیلا رکوال ، ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ انورادھا گپتا ، ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اِندر جیت ، ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ وِکاس شرما اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سری نگر میں مختلف عوامی وَفود اور اَفراد سے ملاقات کی

Next Post

ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے جموںوکشمیر میں پی ایم کے وی وائی 3.0 کے تحت

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے جموںوکشمیر میں پی ایم کے وی وائی 3.0 کے تحت

ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے جموںوکشمیر میں پی ایم کے وی وائی 3.0 کے تحت

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS