Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

لیفٹیننٹ گورنر نے روایت ، ثقافت اور ورثے کو منانے والے تین ہفتے طویل ثقافتی میلے” جشن کشمیر“ کا کیاافتتا ح

by Indian Times
26/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر نے روایت ، ثقافت اور ورثے کو منانے والے تین ہفتے طویل ثقافتی میلے” جشن کشمیر“ کا کیاافتتا ح
سری نگرانفولیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سری نگر میں روایت ، ثقافت اور ورثے کو منانے والے تین ہفتے طویل ثقافتی میلے ” جشن کشمیر “ ۔ نیو کشمیر نیو ہوپ کا اِفتتاح کیا۔کلچر ل فیسٹول کا اِنعقاد آل جے اینڈ کے فوک آرٹسٹ ایسو سی ایشن اور شاہد قلندر فوک تھیٹر ، جے اینڈ کے اکیڈیمی آف آر ٹ ، کلچر اینڈ لنگویجز اور دفتر صوبائی کمشنر کشمیر کے اِشتراک سے کررہا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ثقافتی میلے سے جڑے سبھی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ،” ہمارا منفرد تنوع ہمار ا فخر اور ہماری سب سے بڑی طاقت ہے ۔ اِس طرح کے فیسٹولوں سے فن کاروںاور آرٹسٹوں کو’ ایک بھارت شریشٹھ بھارت ‘ کے جذبے کو فروغ دینے کی ترغیب ملے گی۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت جموںوکشمیر کی ثقافت او رلوک روایات کے تحفظ او راحیاءکے لئے ایک روڈ میپ پر کام کر رہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر کہا کہ ایک طویل وقفے کے بعد ہم جموںوکشمیر میں ثقافتی احیاءکا مشاہدہ کر رہے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ فن اور ثقافت کو ایک نئی تحریک دینے کے لئے لوک فنون ، اَدب اور ویژول فنون کو فروغ دینے کے لئے متعدد سکیمیں تیار کی گئی ہےں۔اُنہوں نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کو جوڑنے اور لوک فن کاروں ، ویژول فن کاروں او رمصنفین کو اَپنے مشترکہ مقاصد اور اقدار کو ظاہر کرنے کے لئے ایک ماحول او رایک فورم فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کی قابلِ قدر روایات کو آنے والی نسلوں تک پہنچانے کے لئے ” گورو شیشیا پر مپارا“ کے بارے میںمطلع کیاکہ لوک داستانوں کا تحفظ ، جموںوکشمیر مصنفین کے کیمپ ، قومی تھیٹر فیسٹول ، بین رِیاسی ثقافتی تبادلے کے پروگرام ، بین الاقوامی دورے اور دور دراز کے علاقوں میں ثقافتی تقریبات سے ہماری روایتی ثقافتی دولت کو تقویت ملے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمارے فنکار سماجی اقداراور سماجی ترقی کے عکاس ہیں اور انتظامیہ ان کی فلاح و بہبود کے لئے پوری طرح پُرعزم ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم ایسے بہت سے سینئر فن کاروں ، ادیبوں کو درپیش مشکلات سے بخوبی واقف ہیں جو آج علیل صحت کی وجہ سے فعال نہیں ہیں اور ان فن کاروں کے اہل خانہ کی مشکلات سے جواب ہمارے ساتھ نہیں ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت ایسے فن کاروںاور ادیبوں یا ان کے زیر کفالت اَفراد کو مالی اِمداد فراہم کرنے کو یقینی بنائے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَدب ، لوک فن ، موسیقی کے فروغ کے لئے رَضاکارانہ آرگنائزیشنوں اور اِداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مختلف فنون سے متعلق رجسٹر سوسائٹیوں کے لئے مالی اِمدادی سکیم کو بھی منظور ی دی گئی ہے۔اُنہوں نے گیتوں اورداستانوںکے لوک خزانے کو دستاویزی بنانے او رمحفوظ کرنے کی کوششو ں پر بھی روشنی ڈالی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ثقافتی آرگنائزیشنوں ، محکموں ، فن کاروں اور لوگوں پر زو ردیاکہ وہ جموںوکشمیر کی قیمتی ثقافتی اور لوک روایات کے تحفظ کے لئے مل کر کام کریں۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے فن کاروں کو مقامی فن ، ثقافت اور لوک روایات کے تحفظ اور فروغ میں بہترین تعاون کرنے پر مبارک باد دی۔اِس موقعہ پر چیئرپرسن جموںوکشمیر وقف بورڈ ڈاکٹر درخشاں اَندرابی نے اَپنے خطاب میں فن کاروں کے تعاون کی تعریف کی جو جموںوکشمیر او رملک کی ثقافت اور اقدار کا آئینہ ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ایل جی کی زیر قیادت جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ نے جموںوکشمیر میں فن اور ثقافتی شعبے کو ایک نئی زندگی فراہم کی ہے۔چیئرمین آل جے اینڈ کے فوک آرٹسٹ ایسو سی ایشن گلزار احمد بٹ نے جموںوکشمیر کے فن ، ثقافت اور فن کاروں کو مسلسل تعاون فراہم کرنے پر لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ اَدا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے فن اور ثقافتی میدان میں جوسرگرمیاں بحال ہوئی ہے ، اس سے جموںوکشمیریوٹی کے تمام فن کاروں کی زندگی میں خوشحالی آئی ہے۔اُنہوں نے جموںوکشمیر کی فلم پالیسی ،جموں وکشمیر کے فن ، ثقافت اور روایات کو فروغ دینے اور فن کاروں کی فلاح و بہبود کے لئے دیگر اقدامات شروع کرنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کی زیر قیادت اِنتظامیہ کا بھی شکریہ اَدا کیا۔اِس موقعہ پر جموںوکشمیر یوٹی بھر کے فن کاروں نے مختلف لوک موسیقی اور رقص کا مظاہرہ کیا۔کلچرل ایکٹیوسٹ مشتاق علی احمد خان نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔سری نگر کے ٹیگور ہال میں منعقدہ اِفتتاحی تقریب میں صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز ، سیکرٹری جے کے اے سی ایل بھارت سنگھ منہاس کے علاوہ فن ، لوک اور ثقافتی شعبے سے تعلق رھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ دو روزہ دورے پر 27اکتوبر کو کشمیر پہنچیں گے

Next Post

اَتل ڈولو نے جموںوکشمیر میں گلٹی دار جلد کی بیماری کیلئے ویکسی نیشن کا ہدف کیامقرر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
اَتل ڈولو نے جموںوکشمیر میں گلٹی دار جلد کی بیماری کیلئے ویکسی نیشن کا ہدف کیامقرر

اَتل ڈولو نے جموںوکشمیر میں گلٹی دار جلد کی بیماری کیلئے ویکسی نیشن کا ہدف کیامقرر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS