جموں/…انفو ….جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے 77ویں یوم جمہوریہ کو ہائی کورٹ کمپلیکس جموں میں بڑی شان و شوکت ، حب الوطنی کے جذبے اور قومی فخر سے بھرے ماحول کے ساتھ منایا۔چیف جسٹس جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس ارون پلی نے تقریب کا آغازکرتے ہوئے قومی پرچم لہرایا ۔ جب ترنگا پوری شان سے بلند ہوا، بینڈ دستے نے قومی ترانہ نہایت وقار اور جوش کے ساتھ پیش کیا جس کے بعد دلکش قومی نغمات پیش کئے گئے جنہوں نے پورے احاطے میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کر دیا۔تقریب میں جسٹس سنجیو کمار، جسٹس سنجے دھر، جسٹس وسیم صادق نرگل، جسٹس راجیش سیکھر ی، جسٹس سنجے پریہار اور معزز جج صاحبان کی اہلیاو¿ں نے شرکت کی جن کی موجودگی نے اِس موقعہ کو مزید باوقار اور پُررونق بنا دیا۔اِس برس کی تقریب میں تاریخی شرکت دیکھنے کو ملی جو ہائی کورٹ میں اَب تک کی سب سے بڑی یومِ جمہوریہ تقریب ثابت ہوئی۔ اِس موقعہ پر سیکرٹری قانون، اِنصاف و پارلیمانی امور، سینئر وُکلا، جموں اور سری نگر وِنگوں کے لئے ہندوستان کے ڈپٹی سالیسٹر جنرل آف اِنڈیا، سرکاری وکلا، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جموں کے صدر،اُن کی ٹیم اور ینگ لائرز ایسوسی ایشن کے صدر اپنے اراکین کے ساتھ موجود تھے۔ سینکڑوں وکلاکی شرکت نے اس موقعہ پر قانونی کمیونٹی کے جوش و خروش اور د لی جذبے کے ساتھ بھرپور ردِّعمل کو ظاہر کیا۔اِس موقعہ پررجسٹرار جنرل ایم کے شرما سمیت ہائی کورٹ رجسٹری کے دیگر افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔ پرنسپل ڈِسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج جموں اور ضلع جموں کے عدالتی افسران و عملہ بڑی تعداد میں شریک ہوا جو اِدارہ جاتی یکجہتی اور آئینی اَقدار سے وابستگی کی علامت ہے۔تقریب کا جذبہ زور و شور سے محسوس کیا گیا جب بار، بینچ اور رجسٹری کے ارکان ایک ساتھ جمع ہوئے جس سے یہ تقریب متاثر کن اور یادگار بن گئی۔ یہ تقریب آئین کی پاسداری اور قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لئے ہائی کورٹ کے دیرپا عزم کی واضح مثال تھی۔ہائی کورٹ کی جانب سے 77ویں یوم جمہوریہ تقریب ایک شاندار اور بھرپور جشن کے طور پر اِختتام پذیر ہوئی جو اِتحاد، اِدارہ جاتی ہم آہنگی اور ملک کے آئینی اخلاق کے تئیں عزم کی عکاسی کرتی ہے۔






