Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

وومنز کالج ایم اے روڈ میں سویپ پروگرام کے تحت حنا آرٹ مقابلے کا اِنعقاد

by Indian Times
27/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر…….انفو………..آئندہ عام لوک سبھا اِنتخابات۔2024 ءکے پیش نظروومنز کالج ایم اے روڈ میںسسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسی پیشن پروگرام کے ایک حصے کے طور ایک منفرد مہندی آرٹ مقابلہ منعقد کیا گیا۔یہ تقریب ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈی ای او) سری ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کی ہدایت پر منعقد کی گئی جس کا مقصد جمہوری عمل میں حصہ لینے کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لئے مہندی کی روایتی فن کا مظاہرہ کرنا تھا۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے اِس تقریب میں حصہ لینے والے مختلف شعبہ جات کے طلباءکی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی علامتوں سے لے کر اِنتخابی ذمہ داریوں کی یاد دہانی تک وسیع ڈیزائن سے ہر مہندی کی تخلیق ووٹ کی طاقت کی رنگین یاد دہانی کے طور پر کام کرتی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ تخلیقی صلاحیتوں اور شہری مصروفیات کے متحرک مظاہرہ کا مقصد سٹوڈنٹ کمیونٹی کے بھرپور ثقافتی تانے بانے میں رائے دہندگان کی بیداری پیدا کرنا ہے۔اِس موقعہ پر پرنسپل وومنز کالج ایم اے روڈ پروفیسر روحی جان نے خطاب کرتے ہوئے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ذمہ دار شہریت کی پرداخت میں تعلیمی اِداروں کے کردار پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ تقریب طلبا¿کو نہ صرف تعلیمی طور پر بلکہ معاشرے کے باشعور افراد کے طور پر بااِختیار بنانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا،”اَپنی ثقافتی سرگرمیوں میں رائے دہندگان کی بیداری کو شامل کرنے سے ہم شہری ذمہ داری کے احساس کو فروغ دیتے ہیں جو کلاس روم سے باہر ہے۔“’حنا آرٹ مقابلہ‘ آرٹ ، ثقافت اور شہری ذمہ داری کے سنگم کے لئے ایک رنگین عہد نامہ کے طور پر کام کرتا ہے ۔ایونٹ کے دوران ووٹر روشن خیالی کا جذبہ کمیونٹی پر دیرپا اثر چھوڑ رہا ہے جو اِنتخابی عمل میں بامعنی شرکت کی تحریک دیتا ہے۔دورانِ تقریب شرکا¿ میں سے ایک عائشہ خان نے اَپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ووٹروں میں بیداری کو فروغ دینے کے لئے مہندی کا اِستعمال اِختراعی اور مو¿ثر دونوں طرح سے ہے ۔ یہ لوگوںبالخصوص نوجوان نسل کے ساتھ مشغول ہونے کا ایک شاندار طریقہ ہے جن تک روایتی طریقوں سے رَسائی حاصل نہیں کی جاسکتی ہے۔اس تقریب کا اِنعقادکالج کے طلباءنے کالج سویپ سیل کے اِشتراک سے کیا تھا۔ شرکا¿ نے اَپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے علاوہ ووٹنگ کی اہمیت اور فعال شہریت کے اثرات کے بارے میں گفتگو شروع کرنے کا موقعہ حاصل کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کپواڑہ نے سٹرانگ روم کپواڑہ اور ڈسٹرکٹ الیکشن کنٹرول روم کا کیامعائینہ

Next Post

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بڈگام نے بیروہ اور بڈگام کلیکشن اور ڈسٹری بیوشن سینٹروں پر اِنتظامات کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بڈگام نے بیروہ اور بڈگام کلیکشن اور ڈسٹری بیوشن سینٹروں پر اِنتظامات کا جائزہ لیا

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بڈگام نے بیروہ اور بڈگام کلیکشن اور ڈسٹری بیوشن سینٹروں پر اِنتظامات کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS