Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

کرگل وجے دیوس: ملک جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گا: جنرل منوج پانڈے

by Indian Times
27/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کرگل وجے دیوس: ملک جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گا: جنرل منوج پانڈے
لداخ/ 26جولائی/یو این آئی///24 ویں کرگل وجے دیوس پر فوجی جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فوج کے سر براہ جنرل منوج پانڈے کا کہنا ہے کہ ملک سال 1999 میں اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کرنے والے فوجی جوان لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک ان بہادر جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ آپریشن وجے انتہائی کٹھن آپریشن تھا جس کو ہمارے جوانوں نے بخوبی انجام دیا۔موصوف فوجی سربراہ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو 24 ویں کرگل وجے دیوس کے موقع پر دراس میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔قبل ازیں انہوں نے کرگل جنگ کی یاد گار پر پھول مالا چڑھائی۔انہوں نے کہا: ‘سال 1999 میں کرگل جنگ کے دوران قربانیاں پیش کرنے والے بہادر جوانوں کو ملک کبھی فراموش نہیں کرے گا’۔’آپریشن وجے’ کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ‘ آپریشن وجے ایک انتہائی کٹھن آپریشن تھا،بنجر، برفیلی اور اونچی چوٹیاں، جو دشمن کے قبضے میں تھیں، فوج کے لئے ایک چلینج تھیں لیکن پمارے بہادر جوانون نے اپنا کام بخوبی انجام دیا’۔جنرل پانڈے نے کہا کہ ملک کرگل جنگ کے دوران قربانیاں پیش کرنے والے بہادر جوانوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ قوم ان جوانوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔فوج سربراہ کے علاوہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے بھی کرگل جنگ یاد گار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر فوجی جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔بتادیں کہ کرگل وجے دیوس پاکستان پر بھارت کی فتح کی یاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

کرگل وجے دیوس: ضرورت پڑنے پر ہم لائن آف کنٹرول پار کرسکتے ہیں: راج ناتھ سنگھ

Next Post

راج ناتھ سنگھ کا اپنی جانیں قربان کرنے والے فوجی جوانوں کو شاندار خراج عقیدت

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
راج ناتھ سنگھ کا اپنی جانیں قربان کرنے والے فوجی جوانوں کو شاندار خراج عقیدت

راج ناتھ سنگھ کا اپنی جانیں قربان کرنے والے فوجی جوانوں کو شاندار خراج عقیدت

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS