Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

کرگل وجے دیوس: ضرورت پڑنے پر ہم لائن آف کنٹرول پار کرسکتے ہیں: راج ناتھ سنگھ

by Indian Times
27/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کرگل وجے دیوس: ضرورت پڑنے پر ہم لائن آف کنٹرول پار کرسکتے ہیں: راج ناتھ سنگھ
لداخ/ 26جولائی/یو این آئی//// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ کسی میں ہمت نہیں کہ وہ بھارت کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھے کیونکہ ہمارے بہادر جوان سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر وہ لائن آف کنٹرول عبور کرنے سے بھی نہیں ہچکچائیں گے جیسا کہ مسلح افواج کو بتا دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا: ‘بھارت تمام ممالک کی بڑی عزت کرتا ہے اور بین الاقوامی طرز عمل کے لئے مقرر کردہ اصولوں پر بھی عمل کرتا ہے لیکن اس کی دریا دلی کو کمزوری نہیں سمجھا جا سکتا’۔موصوف وزیر دفاع نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو 24 ویں کرگل وجے دیوس کے موقع پر دراس میں کرگل جنگ کی یادگار پر اپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘نریندر مودی قیادت والی حکومت بہت ہی واضح ہے اور ضرورت پڑنے پر سرحد پار آپریشن شروع کرنے کے لئے مسلح افواج کو کھلی چھوٹ دی ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘سال 1999 میں اگر ہم نے سرحد پار نہیں کیا تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم ایسے کرنے کی طاقت نہیں رکھتے تھے، ہم ایسا کرسکتے تھے، کرسکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر مستقبل میں ایسا کریں گے’۔مسٹر سنگھ نے کہا: ‘میں ان بہادر فوجی جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے مادر وطن کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا، میں ان بہادر بیٹوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے قوم کو ترجیح دے کر اس کے لئے اپنی زندگیاں نچھاور کرنے سے کوئی پس و پیش نہیں کیا’۔لوگوں کو یہ یقین دلاتے ہوئے کہ ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے، انہوں نے کہا: ‘ہم جانتے ہیں جب تک آپ (فوج) ہمارے سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہیں تب تک کوئی ہماری طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘کرگل میں ہی نہیں بلکہ آزادی سے آپ کی بہادری کے کارناموں سے ملک کا سر فخر سے بلند ہے’۔وزیر دفاع نے کہا کہ کرگل جنگ بھارت پر مسلط کر دی گئی تھی۔انہوں نے کہا: ‘پاکستان نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا، بھارت پر جنگ مسلط کر دی گئی، میں اپنے بہادر بیٹوں کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے ملک کو ترجیح دے کر اپنی زندگیاں قربان کیں’۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘جب بھی کبھی جنگ کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو عوام فوج کی حمایت کرتی ہے میں لوگوں سے تاکید کرتا ہوں کہ وہ ایسی صورتحال میں فوج کی براہ راست حمایت کریں’۔انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی فوج پر پورا بھروسہ ہے اور حکومت ملک کے وقار کے تحفظ کے لئے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اس وقت ایل او سی کو عبور نہیں کیا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ایل او سی کو عبور نہیں کر سکتے تھے۔ ہم ایل او سی کو پار کر سکتے تھے، ہم ایل او سی کو عبور کر سکتے ہیں، اور ضرورت پڑنے پر مستقبل میں ایل او سی کو پار کریں گے۔ میں اس بات کا اعادہ کرنا چاہوں گا کہ ہم ایل او سی کو عبور کر سکتے تھے، ہم ایل او سی کو عبور کر سکتے ہیں، اور اگر ضرورت پڑی تو ہم مستقبل میں بھی ایل او سی کو عبور کر لیں گے، میں ہم وطنوں کو یقین دلاتا ہوں۔ہم وطنوں کو یقین دلاتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ قوم کی عزت اور وقار حکومت کے لیے ہر چیز سے بڑھ کر ہے اور اس کے لیے وہ کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔ موجودہ عالمی منظر نامے میں بعض ممالک میں جنگ کے حد سے زیادہ چلنے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اہل وطن سے کہا کہ وہ افواج کے ساتھ تعاون کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں، انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہر وطن عزیز کو سپاہی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی جنگ صرف فوجوں کے درمیان نہیں ہوتی، ان ممالک کے عوام کے درمیان بھی جنگ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ میں صرف فوج ہی نہیں لڑتی بلکہ کوئی بھی جنگ دو قوموں اور ان کے لوگوں کے درمیان ہوتی ہے۔ آپ دیکھئے کہ کسی بھی جنگ میں براہ راست فوجیں حصہ لیتی ہیں، لیکن بالواسطہ طور پر آپ دیکھیں، تو اس جنگ میں کسان سے لے کر ڈاکٹر، انجینئر، سائنس داں اور بہت سے دوسرے پیشوں کے لوگ شریک ہوتے ہیں۔دریں اثنا چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان، آرمی چیف جنرل منوج پانڈے اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے بھی کرگل جنگ یاد گار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر فوجی جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔بتادیں کہ کرگل وجے دیوس پاکستان کے خلاف بھارت کی فتح کے یاد میں منایا جاتا ہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

سری نگر میں8 محرم کا جلوس:  اے ڈی جی پی نے تیاریوں کو آخری شکل دی

Next Post

کرگل وجے دیوس: ملک جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گا: جنرل منوج پانڈے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
کرگل وجے دیوس: ملک جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گا: جنرل منوج پانڈے

کرگل وجے دیوس: ملک جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گا: جنرل منوج پانڈے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS