Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

خواتین ریزرویشن بل سے نئے پارلیمنٹ ہاوس میں ایک نئے مستقبل کا آغاز: وزیر اعظم مودی

by Indian Times
27/09/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

خواتین ریزرویشن بل سے نئے پارلیمنٹ ہاوس میں ایک نئے مستقبل کا آغاز: وزیر اعظم مودی

سری نگر… 26ستمبر.یو این آئی….وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا اور اسمبلیوں میں خواتین کے لئے ریزرویشن کے التزام والے بل کو پارلیمنٹ سے منظوری کو ایک ‘بڑی حصولیابی’ اور ‘نئے پارلیمنٹ میں ملک کے نئے مستقبل کی شروعات’ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقننہ میں خواتین کے ریزرویشن کا معاملہ تین دہائیوں سے زیر التوا تھا جسے اب ریکارڈ حمایت کے ساتھ منظور کر لیا گیا ہے۔ مسٹرمودی حکومت کے روزگار میلہ پروگرام سے آن لائن خطاب کررہے تھے۔ اس پروگرام میں مرکزی حکومت کے مختلف محکموں کے لیے منتخب کیے گئے تقریباً 51000 امیدواروں کو تقرری لیٹرفراہم کیے۔ مسٹرمودی نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ سرکاری ملازمین کی فرض شناسی سے ملک کو اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ خواتین ریزرویشن بل کے بارے میں انہوں نے کہا، ”آج ہمارا ملک تاریخی حصولیابیوں اور فیصلوں کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی ناری شکتی وندن ایکٹ کی صورت میں ملک کی آدھی آبادی کو بڑی طاقت ملی ہے۔ 30 برسوں سے خواتین ریزرویشن کا جومعاملہ زیر التوا تھا، وہ اب دونوں ایوانوں سے ریکارڈ ووٹوں سے منظور ہو گیا ہے۔اس ماہ منعقدہ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں خواتین کے ریزرویشن کے لیے آئین میں 128ویں ترمیم کے لئے رکھا گیا یہ بل نئے پارلیمنٹ ہاو¿س کا پہلا قانون ساز عمل تھا۔ اسے دونوں ایوانوں میں تقریباً متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔مسٹرمودی نے کہا، ”آپ تصور کریں کہ یہ کتنی بڑی کامیابی ہے۔ یہ مطالبہ اس وقت سے ہو رہا تھا جب آپ میں سے اکثر پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔ یہ فیصلہ ملک کی نئی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں ہوا ہے۔ ایک طرح سے نئے پارلیمنٹ میں ملک کے نئے مستقبل کا آغاز ہوا ہے۔انہوں نےنئے تعینات ہونے والے گرین اہلکاروں کو گنیشوتسو کے موقع پر نیک خواہشات دیتے ہوئےکہا، “آپ کی خدمت کا عزم، قوم کے مقاصد کو پایہ تکمیل تک پہنچائے۔” آج اس روزگار میلے میں ہماری بیٹیوں کو بھی بڑی تعداد میں اپائنٹمنٹ لیٹر ملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان میں بیٹیاں خلا سے لے کر فوج تک تمام شعبوں میں کام کے نئے ریکارڈ بنا رہی ہیں۔ حکومت کی پالیسی بھی یہی ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے نئے دروازے کھولے جائیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج 21ویں صدی کے ہندوستان کی امنگیں بہت زیادہ ہیں، ہمارے سماج کی، حکومت سے توقعات بہت زیادہ ہیں… ملک نے 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان بننے کا عزم کیا ہے۔مسٹر مودی نے کہا، “ہم اگلے چند سالوں میں تیسری سب سے بڑی معیشت بننے جا رہے ہیں۔ آج جب ملک میں اتنا کچھ ہو رہا ہے تو اس میں ہر سرکاری ملازم کا کردار بہت زیادہ بڑھنے والا ہے۔ آپ کو ہمیشہ “عوامی مفاد سب سے اوپر” کے جذبے سے کام کرنا ہوگا۔ آپ تونسل کا حصہ ہیں جو ٹیکنالوجی کے ساتھ پروان چڑھی ہے۔ ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم ٹیکنالوجی کی مدد سے حکومتی کاموں میں نئی ??بہتری کیسے لا سکتے ہیں؟ کارکردگی کو کیسے بڑھایا جا سکتا ہے؟گزشتہ 9 برسوں میں سرکاری کام کاج میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے انضمام میں پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ٹیکنالوجی نے بدعنوانی کو کم کیا ہے، ساکھ میں اضافہ کیا ہے، پیچیدگیوں میں کمی ہوئی ہے اور سہولت میں اضافہ۔ انہوں نے کہا کہ آدھار کارڈ، ڈیجیٹل لاکر اور ای-کے وائی سی نے کاغذات کے ملاپ کی پریشانی کو ختم کر دیا ہے۔ گیس سلنڈر کی بکنگ سے لے کر بجلی کا بل ادا کرنے تک سب کچھ اب ایپ پر کیا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کے ذریعے سرکاری اسکیموں کا پیسہ براہ راست لوگوں کے کھاتوں میں پہنچ رہا ہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی سی گاندربل نے ڈی ایل آر سی اور ڈی سی سی میٹنگ کی صدارت کی

Next Post

دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پُر عزم دلباغ سنگھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پُر عزم دلباغ سنگھ

دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پُر عزم دلباغ سنگھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS