Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے اننت ناگ میں آئی او سی ایل کے ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ کا کیااِفتتاح

 پلانٹ میں یومیہ 3,240 سلنڈر فراہم کرنے کی صلاحیت ہے اور یہ سرمائی موسم میں رسوئی گیس کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرے گا۔ایل جی

by Indian Times
27/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر نے اننت ناگ میں آئی او سی ایل کے ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ کا کیااِفتتاح
 پلانٹ میں یومیہ 3,240 سلنڈر فراہم کرنے کی صلاحیت ہے اور یہ سرمائی موسم میں رسوئی گیس کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرے گا۔ایل جی
اننت ناگانفولیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے اننت ناگ کے ویسو ۔ نیِ پورہ میں اِنڈین آئیل کارپوریشن لمٹیڈ کے ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ کا اِفتتاح کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے نئے ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ کے شروع ہونے پر اِنڈین آئیل کارپوریشن ، جہلم آئیل ایجنسی اور علاقے کے لوگوں کو مبارک باد دیتے کہا کہ پلانٹ میں یومیہ 3,240 سلنڈر فراہم کرنے کی صلاحیت ہے اور یہ سرمائی موسم میں رسوئی گیس کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرے گا۔اُنہوں نے کہا کہ اُجولا یوجنا جیسی سماجی سکیموں نے خواتین کی زندگی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لائی ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں بنیادی سہولیات جیسے ہاﺅسنگ ، بجلی ، پانی ، بیت الخلاء، سڑکیں ،ہسپتال اور سکولی مسائل کو کو حل کیا گیا ہے تاکہ معاشرے کے تمام طبقات کو فائدہ پہنچے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں وکشمیر ایک نئے خود اعتمادی سے شاندار مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں سماجی تحفظ اور فلاحی سکیموں کی صدفیصد اہداف نے غریبوں ، کسانوں اور سماج کے محروم طبقے کے معیار ِ زندگی کو بہتر بنایا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اُجولا یوجنا 1.0 کے تحت ملک بھر میں کل 8کروڑ غریب ، محروم ، پسماندہ ، قبائلی کنبوں کو رسوئی گیس کنکشن دئیے گئے جبکہ اُجولا یوجنا 2.0 کا مقصد ایک کروڑ کم آمدنی ولاے گھرانوں کو رسوئی گیس کنکشن فراہم کرنا ہے جو پہلے اِس مرحلہ کے تحت نہیں آسکتے تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموںوکشمیر میں تقریباً 12.41 لاکھ گھرانوں کو اُجولا 1.0 کے تحت رسوئی گیس کنکشن فراہم کئے گئے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ اِس کا فائدہ کم آمدنی والے گھرانوں تک پہنچایا جائے۔اُنہوں نے اَفسران اور شراکت داروں سے مزید کہا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی اہل فائدہ اُٹھانے والا اُجولا یوجنا کے تحت محروم نہ رہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے بیک ٹو وِلیج چوتھے پروگرام کے دوران پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ کے تحت تمام خدمات کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پروگرام کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور ریاستی سربراہ اِنڈین آئیل کارپوریشن لمیٹیڈ ( آئی او سی ایل ) شری جتندر کمار نے اَپنے اِستقبالیہ خطاب میں اِس دِن کو آئی او سی ایل کے لئے ایک اہم موقعہ قرار دیا اور لیفٹیننٹ گورنر کی زیر قیادت جموںوکشمیر یوٹی حکومت کے تعاون کے لئے اُن کا شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے صوبہ جموں میں سی این جی اِنفراسٹرکچر کی تنصیب اور یوٹی میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی دستیابی کے بارے میں بتایا ۔ اُنہوں نے آئی او سی ایل کے 2,046 تک کار بن نیوٹرل بننے کے وژن کا اِشتراک کیا۔نیا ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ پانچ ایکڑ اَراضی پر قائم کیا گیا ہے جس کی سالانہ گنجائش 12,000 ایم ٹی ہے اور یومیہ 10ایل پی جی ٹرک بھیجنے کی صلاحیت ہے یعنی 3,240سلنڈر فی دِن اور 500 سے زیادہ بھرے ہوئے سلنڈروں کو ذخیرہ کرسکتے ہیں ۔ اِنڈین آئیل کے علاوہ بی پی سی ایل اور ایچ پی سی ایل کے ڈسٹری بیوٹروں کو بھی پلانٹ کے ذریعے مسلسل سپلائی کی جائے گی۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے دیگر معززین کے ساتھ ایک پودا بھی لگایا۔صارفین میں کمپوزٹ گیس سلنڈر بھی تقسیم کئے گئے۔اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، اے ڈی جی پی کشمری وِجے کمار، ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ بشارت قیوم ، آئی او سی ایل ، سول ایڈمنسٹریشن اور محکمہ پولیس کے سینئر اَفسران ، ایل پی جی دسٹری بیوٹروں کے علاوہ دیگر شراکت داروں اور لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

علیحدگی پسندوں کو مین اسٹریم میں شامل ہونے کے سوا کوئی اوپشن ہی نہیں ہے/بی جے پی لیڈر سنیل شرما

Next Post

مرکزی وزیر مملکت تعلیم اور اَمورِ خارجہ نے کنگن کے ڈی ڈی سیز ، بی ڈی سیز اور دیگر پی آر آئیز کےساتھ کیاتبادلہ خیال

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
مرکزی وزیر مملکت تعلیم اور اَمورِ خارجہ نے کنگن کے ڈی ڈی سیز ، بی ڈی سیز اور دیگر پی آر آئیز کےساتھ کیاتبادلہ خیال

مرکزی وزیر مملکت تعلیم اور اَمورِ خارجہ نے کنگن کے ڈی ڈی سیز ، بی ڈی سیز اور دیگر پی آر آئیز کےساتھ کیاتبادلہ خیال

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS