Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

مرکزی وزیر مملکت تعلیم اور اَمورِ خارجہ نے کنگن کے ڈی ڈی سیز ، بی ڈی سیز اور دیگر پی آر آئیز کےساتھ کیاتبادلہ خیال

by Indian Times
27/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مرکزی وزیر مملکت تعلیم اور اَمورِ خارجہ نے کنگن کے ڈی ڈی سیز ، بی ڈی سیز اور دیگر پی آر آئیز کےساتھ کیاتبادلہ خیال

گاندربلانفومرکزی وزیر مملکت تعلیم اور امورِ خارجہ ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ کا مرکزی حکومت کے عوامی رَسائی پروگرام کے تحت ضلع گاندربل کا دو روزہ دورہ اِختتام پذیر ہوا۔دوسرے دِن مرکزی وزیر مملکت نے ڈگری کالج کنگن کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں کنگن سب ڈویژن کے ڈی ڈی سی ممبران ، بی ڈی سیز ، سرپنچوں اور پنچوں سے تبادلہ خیال کیاجنہوں وزیر موصوف کو مختلف مطالبات اورعلاقوں کے کئی دیگر ترقیاتی مسائل سے آگاہ کیا۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر ، ایس ایس پی گاندربل نکھل بور کر ، پرنسپل ڈگری کالج کنگن ، ایس ڈی ایم کنگن ، فیکلٹی ممبران ، پی آر آئی اور دیگر ضلعی اَفسران نے شرکت کی۔مرکزی وزیر مملکت تعلیم اور امورِ خارجہ ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ نے پی آر آئی کے مسائل کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے عوامی رَسائی پروگرام کی پہل کی ہے جس کے تحت مرکزی وزراءجموںوکشمیر کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ جموںوکشمیر یوٹی میں ترقیاتی پروجیکٹوں اور مختلف فلاحی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا جاسکے۔ مقامی لوگوں کی رائے اور تجاویز جو متعلقہ وزارت کے ساتھ شیئر کی جائیں گی تاکہ مطالبات کے بروقت اور معیاری حل کو یقینی بنایا جاسکے۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جموںوکشمیر یوٹی میں تعلیمی نظام کو مزید بڑھانے پر توجہ مرکو ز کررہے ہیں اور نئی تعلیمی پالیسی متعارف کی گئی ہے جس کا مقصد طلباءکو معیاری ، قابل استطاعت اور عالمگیر تعلیم فراہم کرنا ہے تاکہ ہندوستان کو مضبوط بنایا جاسکے کیوں کہ تعلیم اور ترقی کے بغیر کوئی معاشرہ نہیں چل سکتا ۔دریں اثنا، مرکزی وزیر مملکت نے پی ٹی ایس منیگام کا دورہ کیا جہاں مختلف محکموں نے اَپنی مصنوعات اور پیش کردہ سکیموں کی نمائش کے لئے سٹال لگائے تھے۔ اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر ،ایس ایس پی اور دیگر اَفسران کے ساتھ سٹالوں کا چکر لگایاجنہوں نے مقامی مصنوعات کا بغور مشاہدہ کیا اور اِن سکیموں کے بارے میں دریافت کیا جو بالخصوص مقامی لوگوں کو روزی روٹی کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔اِس موقعہ پر وزیر مملکت نے اِستفادہ کنندگان میں سپورٹس کٹس ، مصنوعی اعضاءاور آرتھو ٹکس اور آلاتِ سماعت بھی تقسیم کئے۔بعد میں وزیر مملکت موصوف نے گورنمنٹ بوائز سکینڈری سکول منیگام کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے سکولی بچوں کی طرف سے پیش کئے گئے ثقافتی پروگرام اور مختلف کیٹگریز میں کھیلوں کے مقابلوں کا مشاہدہ کیا۔دریں اثنا،مرکزی وزیر مملکت تعلیم اور امورِ خارجہ ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ نے حال ہی میں ہائیر سکینڈری سکول منیگام میں قائم کی گئی اَتل ٹنکر نگ لیبارٹری کا بھی دورہ کیا جہاں طلباءنے اَصل اِختراعی آئیڈیاز پرمبنی ماڈلوں کی نمائش کی جس کی وزیر مملکت نے سراہنا کی۔مرکز ی وزیرمملکت نے طلباءکی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اَٹل ٹنکرنگ لیبارٹریاںطلبا کو اَپنے سائنسی علم کو استعمال کرنے اور اِس پر عمل کرنے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے اور اُنہوں نے طلباءسے کہا کہ وہ معاشرے کے لئے حیرت انگیز کام کرنے کی پوری کوشش کریں گے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے اننت ناگ میں آئی او سی ایل کے ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ کا کیااِفتتاح

Next Post

مرکزی وزیر مملکت سٹیٹسکٹس اور پروگرام امپلی منٹیشن نے پلوامہ کا کیادورہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post

مرکزی وزیر مملکت سٹیٹسکٹس اور پروگرام امپلی منٹیشن نے پلوامہ کا کیادورہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS