Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنرنے ’یومِ آئین ‘ کی تقریبات میں شرکت کی

by Indian Times
27/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموںا///نفو ….لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے بدھ کے روز کہا ،”76 برسوں سے آئین مساوات، آزادی اور سماجی اِنصاف کا مینار اور اِس عظیم ملک کے شہریوں کے لئے رہنما روشنی رہا ہے۔“لیفٹیننٹ گورنر جموں میں ’یومِ آئین‘ کی تقریبات سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنہوں نے ’آئین کی تمہید‘ کو پڑھااور ہندوستان کے آئین کے بانیوں اور معماروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اُنہوں نے اَپنے خطاب میں پالیسی سازوں اور اَفسران پر زور دیا کہ وہ آئین کی اَقدار کو برقرار رکھیں اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور پاسداری کے لئے پُر عزم رہیں۔ منوج سِنہا نے کہا،”ہمارا آئین قابلِ احترام ہے جس نے ہندوستان کی ترقی کی راہ ہموار کی ہے ۔ ہمیں قومی یکجہتی اور سا لمیت کو برقرار رکھنا ہے۔ ہمیں معاشرے میں خوداعتمادی اور عزت نفس کا احساس پیدا کرنا ہوگا اور ہندوستان کو طاقتوراور خود اَنحصار بنانے کے لئے ہر ذرائع اور وسائل کو اِستعمال کرنا ہوگا۔“اُنہوں نے کہا کہ 67 برس کے طویل اِنتظار کے بعد 2019 ءمیں آئین کی تمام دفعات کو جموں و کشمیر پر مکمل طور پر لاگو کی گئیں جس سے امتیازی سلوک اور نااِنصافی کا خاتمہ ہوا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،اَب جموں و کشمیر بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو¿ امبیڈکر کے مرتب کردہ آئین میں درج مساوات، سماجی اور معاشی اِنصاف کے اصولوں کی رہنمائی میں آگے بڑھ رہا ہے۔“اُنہوں نے کہا کہ پہلے دِن سے ہی جموں و کشمیر میں ان کا مشن یہ رہا ہے کہ وہ شہریوں کی زندگی بہتر بنائیں، امتیاز اور نااِنصافی کا خاتمہ کریں، دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ مرکزی سکیموں کے فوائد معاشرے کے نچلے طبقے تک پہنچیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،”جو لوگ پوچھتے ہیں کہ گزشتہ 5 برسوں میں کیا حاصل ہوا؟ میں اُنہیں بتانا چاہتا ہوں کہ علیحدگی پسندوں کو نوازنے اور محبِ وطن اَفراد پر تشدد کرنے کا رواج مکمل طور پر بند ہو چکا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی جی نے آئین کی تمام دفعات کے نفاذ کے ذریعے جموں و کشمیر کے ہر بھائی اور بہن کے لئے عزت، وقار اور فخر کو یقینی بنایا ہے۔“آئین کو اَپنانے کے 75 برس مکمل ہونے کے موقعے پر منعقدہ یوٹی سطح کی تقریب محکمہ ثقافت نے محکمہ قانون، انصاف و پارلیمانی امور کے اِشتراک سے منعقد کی۔یوم آئین کی تقریبات میں سپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی عبد الرحیم راتھر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جل شکتی شالین کابرا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم شانت منو، پرنسپل سیکرٹری ثقافت برج موہن شرما،صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار، آئی جی پی جموں بھیم سین توتی،سیکرٹری محکمہ قانون، اِنصاف و پارلیمانی امور اچل سیٹھی، سینئراَفسران، ممتاز شہریوں اور بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

فلم ساز دہشت گردی متاثرین کی کہانیاں اجاگر کریں:انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف سرینگر کا افتتاح

Next Post

ہائی کورٹ نے ’یومِ آئین‘ کی تقریب منائی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ہائی کورٹ نے ’یومِ آئین‘ کی تقریب منائی

ہائی کورٹ نے ’یومِ آئین‘ کی تقریب منائی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS