Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف الیکٹورل آفیسرنے سانبہ میں اِ ی وِی ایم اور وِی وِی پی اے ٹی گودام کا سہ ماہی معائینہ کیا

by Indian Times
27/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سانبہ۔انفو۔۔۔۔ چیف الیکٹورل آفیسر (سی اِی او) جموں و کشمیرسنجیو ورما نے ضلع اِنتظامی کمپلیکس سانبہ میں ضلع سانبہ کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (اِی وِی ایم) اور ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈِٹ ٹریل (وِی وِی پی اے ٹی) گودام کا لازمی سہ ماہی معائینہ کیا۔یہ معائینہ ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ آیوشی سوڈن ، نوڈل آفیسر برائے اِی وِی ایم جے اینڈ کے سندیش کمار گپتا اور ڈپٹی ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر، سنیل انگرال کے ساتھ مشترکہ طور پر کیا گیا۔ معائینے کے دوران منظور شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندے بشمول بی ایس پی او ربی جے پی بھی موجود تھے، تاکہ مقررہ انتخابی ضوابط کے مطابق شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔معائینہ کے دوران اَفسران نے سیکورٹی اِنتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاجس میں وِی وِی ایم اوروِی وِی پی اے ٹی سٹوریج بکس کی تصدیق، مشینوں کی فزیکل حالت اور گودام کے دروازوں کو مہربندی کرنا شامل ہے۔ رَسائی کنٹرول اور ریکارڈ کی دیکھ ریکھ سے متعلق تمام پروٹوکولز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اِی وِی ایم ،وِی وِی پی اے ٹی گوداموں کا سہ ماہی معائینہ ایک معمول اور لازمی عمل ہے جو الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کے رہنما خطوط کے تحت کیا جاتا ہے۔ یہ عمل گودام کے کھولنے اور بند کرنے کے دوران سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کی موجودگی میں کیا جاتا ہے تاکہ مکمل شفافیت، جوابدہی اور اِنتخابی ضوابط کی سختی سے پابندی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

آئیے متحد ہوکر وکست بھارت کی تعمیر کےلئے پرعزم رہنے کا عہد کریں.لیفٹیننٹ گورنر 

Next Post

ڈائریکٹر اسٹیٹس نے سری نگر میں دفتر اور رہائشی سہولیات کا تفصیلی معائینہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈائریکٹر اسٹیٹس نے سری نگر میں دفتر اور رہائشی سہولیات کا تفصیلی معائینہ کیا

ڈائریکٹر اسٹیٹس نے سری نگر میں دفتر اور رہائشی سہولیات کا تفصیلی معائینہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS