Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ڈائریکٹر اسٹیٹس نے سری نگر میں دفتر اور رہائشی سہولیات کا تفصیلی معائینہ کیا

by Indian Times
27/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر۔۔۔۔انفو ۔۔۔۔ڈائریکٹر اسٹیٹس کشمیر اَشونی کھجوریہ نے سری نگر کے مختلف مقامات پر دفتری اور رہائشی سہولیات اور متعلقہ اِنتظامات کا تفصیلی معائینہ کیا اور جائزہ لیا جن میں سول سیکرٹریٹ، اسمبلی کمپلیکس، اولڈ سیکرٹریٹ کمپلیکس اور تلسی باغ و جواہر نگر کے رہائشی کوارٹرز شامل ہیں۔ معائینے کے دوران ڈائریکٹر موصوف کے ہمراہ محکمہ کے سینئر اَفسران بشمول ایف اے،سی اے او، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹس، ڈپٹی ڈائریکٹر (پی) اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹس کے علاوہ دیگر اَفسران بھی تھے۔ڈائریکٹرموصوف نے سول سیکر ٹریٹ سری نگر میںمختلف بلاکوںکا تفصیلی دورہ کیا اور جاری تزئین و آرائش، اَپ گریڈیشن، صفائی،فیومیگیشن و سینی ٹیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران اور عمل آوری ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ تمام کام مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں تاکہ اَفسران اور ملازمین کو دفتری رہائش اور متعلقہ سہولیات کے حوالے سے کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اُنہوںنے مختلف دفاتر کا معائینہ کیا، کاموں کی رفتار اور معیار کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کے لئے تمام سہولیات فعال، صاف ستھری اور ملازم دوست حالت میں برقرار رکھی جائیں۔ڈائریکٹر نے سیکرٹریٹ احاطے میں تعمیر کئے جانے والے مجوزہ اضافی بلاک کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں اور متعلقہ عمل آوری ایجنسی کو ہدایت دی کہ مجوزہ عمارت کی تفصیلی منصوبہ رپورٹ (ڈی پی آر) جلد از جلد پیش کی جائے تاکہ دفتر کی رہائش کو بڑھانے کے لئے نئے بلاک پر جلد از جلد کام شروع کیا جا سکے۔دورے کے دوران ڈائریکٹر موصوف نے افسران کے ساتھ ایک جامع میٹنگ بھی منعقد کی اور محکمہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی تمام دفتری اور رہائشی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے مختلف شعبوں کی طرف سے پیش کردہ مسائل اور ضروریات کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوں نے اسمبلی کمپلیکس اور اولڈ سیکرٹریٹ کمپلیکس کا بھی دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں تمام دفتری سہولیات کا جائزہ لیا اور ان کی مناسب دیکھ ریکھ، بروقت مرمت اور سرکاری کام کاج کے بہتر مفاد میں زیادہ سے زیادہ اِستعمال کی ہدایات جاری کیں۔اِسی دوران ڈائریکٹر نے تُلسی باغ اور جواہر نگر میں واقع رہائشی مکانات کا بھی تفصیلی معائینہ کیا اور اُنہوں نے وہاںجاری مرمت اور تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا اور سہولیات کی حالت اور دیکھ ریکھ کی سرگرمیوں کی پیش رفت کا اندازہ لگانے کے لئے مختلف کوارٹروں کا ذاتی طور پر معائینہ کیا۔اُنہوں نے فیلڈ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اُن تمام مقامات پر جاری تزئین و آرائش اور صفائی ستھرائی کے کاموں کی قریبی نگرانی کریں اور کسی بھی رُکاوٹ کو فوری طور پر دور کریں۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ افسران، ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لئے صاف، محفوظ اور سازگار ماحول یقینی بنایا جائے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف الیکٹورل آفیسرنے سانبہ میں اِ ی وِی ایم اور وِی وِی پی اے ٹی گودام کا سہ ماہی معائینہ کیا

Next Post

سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے سونہ مرگ میں ویٹ برج کے کام کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے سونہ مرگ میں ویٹ برج کے کام کا جائزہ لیا

سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے سونہ مرگ میں ویٹ برج کے کام کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS