Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Top Stories

بڈگام میں تیندوے نے 5 سالہ طیبہ مشتاق کو اپنا شکار بنایا

لاش ملتے ہی علاقے میں صف ماتم بچھ گئی

by Indian Times
28/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بڈگام/ 28 مارچ/ ریاض بڈھانہ

بڈگام کے ہریوانی علاقے میں آج شام ایک تیندوے نے طیبہ مشتاق نامی لڑکی کو اپنا شکار بنایا جس کی عمر پانچ سال بتائی جاتی ہے ۔ معلومات کے مطابق تیندوا لڑکی کو اس کے گھر کے سہن سے اُٹھا لے گیا تھا تاہم پولیس اور وائلڈ لائف ٹیم کے ساتھ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے لڑکی کی تلاش کے لیے علاقے میں تلاش شروع کر دی تھی بعد ازاں لڑکی کی لاش برآمد کر لی گئی۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے کو اکثر جنگلی جانوروں سے خطرہ رہتا ہے کیونکہ اس میں جنگل کی نرسری بھی ہے جو جنگلی جانوروں کے لیے موزوں پناہ گاہ ہے۔
لوگوں نے حکام سے انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل اسی علاقے میں 9 سالہ بچی کو تیندوے نے موت کی گھاٹ اُتار دیا تھا جس کے بعد ایک اور واقعہ پیش آیا تھا جس میں تیندوے نے اسی گاؤں کے ثاقب ڈار کو زخمی کردیا تھا ۔
تاہم مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ سب محکمہ جنگلی حیات کی غفلت کے باعث ہورہا ہے جو گزشتہ کئی دنوں سے تیندوے کو پکڑنے کی باتیں کر رہے ہیں لیکن پکڑنے میں ناکام رہے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پارٹی دفتر بڈگام میں نیشنل کانفرنس کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے پارٹی قائدین کا خطاب

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے رام بن سڑک حادثے پر دُکھ کا اِظہار کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میںملک نے تیزی سے ترقی کی / لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

لیفٹیننٹ گورنر نے رام بن سڑک حادثے پر دُکھ کا اِظہار کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS