Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

لیفٹیننٹ گورنر کا غازی پورہ میں عظیم سماجی مصلح سوامی سہجا نند پر سمینار سے خطاب

by Indian Times
28/09/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر کا غازی پورہ میں عظیم سماجی مصلح سوامی سہجا نند پر سمینار سے خطاب
غازی پورہ…انفو…لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے غازی پور میں آئی سی ایس ایس آر کے اشتراک سے سوامی سہجانند پوسٹ گریجویٹ کالج کے زیر اہتمام عظیم سماجی مصلح سوامی سہجانند پر ایک سمینارسے خطاب کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں کسانوں کی تحریک میں سوامی سہجانند کی اہم شراکت، چھوٹے اور پسماندہ کسان کمیونٹی کو بااِختیار بنانے، سماج کے ایک بڑے طبقے کے ترقیاتی عزائم کو پورا کرنے کے لئے زراعت کے زرعی شعبے کی تبدیلی اور بحالی میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا ،” وزیر اعظم نریندر مودی جی سوامی سہجانند کے ویژن کو عملارہے ہیںاور اُنہوں نے زراعت اور اس سے منسلک سرگرمیوں کو نئی تحریک دی ہے۔سال2013-14ءکے مقابلے میں زرعی بجٹ میں 5.7 گنا بڑھوتری ہوئی ہے ، کسانوں کے لئے قرض کی فراہمی میں بھی اِضافہ ہوا ہے اور زرعی انفراسٹرکچر فنڈ کے لئے ایک لاکھ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔“لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم کی رہنمائی میں ترقی پسند اصلاحات نے کسانوں کو بااِختیار بنایا ہے اور ان کی زندگی میں خوشحالی لائی ہے۔اُنہوں نے ،”بیج سے مارکیٹ تک جامع نقطہ نظر اور دیہی معیشت کو مضبوط بنانے کی کوششوں نے کسانوں کو ہر قدم پر بااِختیار بنایا ہے۔ اَب تک کی سب سے زیادہ غذائی اجناس کی پیداوار، آمدنی میں نمایاں اضافہ اوراَنٹرپرینیورشپ زرعی شعبے کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرر ہی ہے۔“ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کسانوں کو زرعی قرضے کے لئے 20 لاکھ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ حکومت کی اوّلین ترجیح زراعت اور اس سے منسلک شعبے کی ترقی کی صلاحیت کو بروئے کار لانا ہے۔اُنہوں نے سمینارمیں گزشتہ چند برسوںمیں جموں و کشمیر یوٹی میں متعارف کی گئی زرعی اصلاحات اور کسانوں پر مبنی پالیسیوںکے بارے میں بھی بتایا۔ اُنہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے مو¿ثر طریقے سے نمٹنے کے لئے دیر پا ترقی کے اقدامات کو اَپنانے پر بھی زور دیا۔پرنسپل سوامی سہجا نند پی جی کالج پروفیسر (ڈاکٹر) وی کے رائے،معروف مصنفہ ڈاکٹر نیرجا مادھو،پرنسپل ایل بی ایس جی کالج مغل سرائے پروفیسر ادیون مشرا، پروفیسر چندرکانتا رائے اور تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات موجود تھیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پُر عزم دلباغ سنگھ

Next Post

9 برسوں میں ملک کی تیز رفتار پیش رفت قابل فخر /لیفٹنٹ گورنر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
9 برسوں میں ملک کی تیز رفتار پیش رفت قابل فخر /لیفٹنٹ گورنر

9 برسوں میں ملک کی تیز رفتار پیش رفت قابل فخر /لیفٹنٹ گورنر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS