Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

بی 2وی4 کے دوران 1100 جل شکتی پروجیکٹوں کا نفاذ شروع کیا جائےگا / چیف سیکرٹری

جے جے ایم کے کاموں کی الاٹمنٹ اور عمل کو مزید تیز کرنے پر زور دیا

by Indian Times
28/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بی 2وی4 کے دوران 1100 جل شکتی پروجیکٹوں کا نفاذ شروع کیا جائےگا / چیف سیکرٹری
جے جے ایم کے کاموں کی الاٹمنٹ اور عمل کو مزید تیز کرنے پر زور دیا
جموں/27اکتوبر/چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے سول سیکرٹریٹ میں مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جل جیون مشن کے نفاذ کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ پرنسپل سیکرٹری جل شکتی شالین کابرا ، چیف انجینئرس اور محکمہ کے دیگر سینئر افسران نے ذاتی طور پر یا ورچول موڈ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ چیف سیکرٹری نے آنے والے بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوران 1100 کام شروع کرنے کا ہدف مقرر کیا اور کہا کہ وہ کم از کم 300 پنچائتوں میں پیش رفت کی عملی طور پر نگرانی کریں گے ۔ انہوں نے پروجیکٹوں کے اہم اجزاءکی نشاندہی کرنے اور ان کے کریٹیکل ماتھ میتھڈ ( سی پی ایم ) چارٹ کو ایک ہفتے کے اندر جمع کرنے پر بھی زور دیا ۔ ڈاکٹر مہتا نے کہا کہ کاموں کی الاٹمنٹ اور عمل آوری کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے انفارمیشن ، ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن ( آئی ٹی سی ) کی سرگرمیاں شروع کرنے پر زور دیا اور ہر ضلع کیلئے پروجیکٹ منیجمنٹ یونٹس ( پی ایم یو ) کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت دی ۔ چیف سیکرٹری نے ہر گھر نل سے جل اسکیم کے کامیاب نفاذ کیلئے جنگی بنیادوں پر کوششیں کرنے پر زور دیا اور پانی کے معیار کی موثر نگرانی پر زور دیا ۔ چیف سیکرٹری نے غلط کام کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ کام کی بروقت فراہمی کے حوالے سے رابطے کی شرائط کی خلاف قرزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے ۔ ڈاکٹر مہتا نے پروجیکٹوں کیلئے ضروری جنگلات کی منظوری کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے ماہانہ بلنگ سسٹم شروع کرنے اور محکمے کے ایک مضبوط شکایت /کسٹمر کئیر کال سنٹر کی تنصیب پر بھی زور دیا ۔ چیف سیکرٹری کو پنچائتوں میں فیلڈ ٹیسٹنگ کٹس کی تقسیم کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔ انہوں نے ان کے موثر استعمال پر زور دیا اور متعلقہ پانی سمتیوں کے ذریعے پانی کے معیار کی نگرانی کیلئے ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ کیا ۔ اس موقع پر ٹینڈرنگ اور کاموں کی الاٹمنٹ ، ٹیوب ویلوں ، ریپڈ سینڈ فلٹریشن پلانٹس اور پائپ نیٹ ورکس کی جزوی حثیت کو چیف سیکرٹری کے سامنے پیش کیا گیا ۔ مزید یہ کہ اس میٹنگ کے دوران جی آئی اور ڈی آئی پائپوں کی ٹینڈرنگ اور خریداری کی صورتحال بھی زیر بحث آئی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف جسٹس نے ہیرا نگر کورٹ کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا

Next Post

پاکستان زیر قبضہ کشمیر کو واپس لانے کے متعلق منظور شدہ قرار داد کو نافذ کیا جائے گا/ راجناتھ سنگھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
پاکستان زیر قبضہ کشمیر کو واپس لانے کے متعلق منظور شدہ قرار داد کو نافذ کیا جائے گا/ راجناتھ سنگھ

پاکستان زیر قبضہ کشمیر کو واپس لانے کے متعلق منظور شدہ قرار داد کو نافذ کیا جائے گا/ راجناتھ سنگھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS