چیف جسٹس نے ہیرا نگر کورٹ کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا
ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کٹھوعہ میں نئے بنیادی ڈھانچے کا اِفتتاح کیا
کٹھوعہ/27اکتوبر/چیف جسٹس جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس علی محمد ماگرے نے ہیرا نگر میں کورٹ کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا اور اُنہوں نے جسٹس وِنود چٹر جی کول ( جسٹس جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ ) جو ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کٹھوعہ میں ضلع کٹھوعہ کے ایڈمنسٹریٹیو جج بھی ہیں کی موجودگی میں لیگل ایڈد یفنس کونسل کے دفتر کی عمارت اور اِی۔ فائلنگ کے ہیلپ ڈیسک کا اِفتتا ح کیا۔ہیرا نگر میں کورٹ کمپلیکس کی عمارت 9.42 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت آرہی ہے جس کا کام پی ڈبلیو ڈی ( اینڈ اینڈ بی ) کٹھوعہ کرے گا۔اِس موقعہ پر چیف جسٹس ، جسٹس علی محمد ماگر نے اَپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ اور اِنصاف کی فراہمی کے نظام پر اعتماد بحال کرنے میں بنچ اور بار کا بہت بڑا کردار ہے ۔ اُنہوں نے کہا ،” لوگ بڑی اُمید وں کے ساتھ عدالتوں کو ’اِنصاف کا مندر‘ سمجھتے ہوئے آتے ہیں جہاں اُنہیں اِنصاف ملے گا اور یہ عدالت کا فرض ہے کہ وہ تمام فریقین کو آسان اور قابلِ رَسائی اِنصاف فراہم کرے۔“چیف جسٹس نے ہندوستان کے آئین میں درج آئینی ضمانتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ،” تکنیکی اقدام سے سب کو سستا اور تیز اِنصاف فراہم کرنے کے مقصد کو پورا کیا جارہا ہے جو بالآخر اِس کوقانونی چارہ جوئی کو تیز کرنے کے علاوہ عدلیہ کا بوجھ کم کرنے کی راہ ہموار کرے گا ۔ بعد میں ، چیف جسٹس نے کٹھوعہ کے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں ” لیگل ڈیفنس کونسل آفس“ اور ” اِی ۔ فائلنگ کے لئے ہیلپ ڈیسک“ کا اِفتتاح کیا۔ یہ سہولیت نیشنل لیگل سروسز اَتھارٹی ( این اے ایل ایس اے ) کے تحت اِن مدعیان کی سہولیت کے لئے قائم کی گئی ہے جنہیں درخواستیں دائر کرنے کے لئے ہائی کورٹ جانا پڑتا تھا۔چیف جسٹس نے ار اور بنچ کے اراکین ، سول اور پولیس اِنتظامیہ کے اَفسران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ اور ایگزیکٹیو جنہیں تیز رفتار اور معیاری اِنصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اَمن و اَمان معاشرہ کو برقرار رکھنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ آئینی فریم ورک کے تحت تمام اِداروں یعنی عدلیہ ، سول اور پولیس اِنتظامیہ کی اِجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ اِنصاف فراہم کریں کیوں کہ یہ آئینی امانت کا ذخیرہ ہیں۔چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کٹھوعہ وار کورٹ کمپلیکس ہیرانگر کے مختلف حصوں کا بھی معائینہ کیا اور موقعہ پر ہی کچھ ہدایات دیں۔اِس موقعہ پر پرنسپل ڈسکٹر اینڈ سیشن جج کٹھوعہ جعفر حسین بیگ، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار ، رجسٹرار جنرل سنجیو گپتا ، رجسٹرار ویجی لنس شہزاد عظیم ، ممبر سیکرٹری ایم کے شرما، چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری راجیو گپتا ، سینٹرل پروجیکٹ کوآرڈی نیٹر انوپ شرما ، پروٹوکول آفیسر دینش گپتا ، ضلع کٹھوعہ کے جوڈیشل اَفسران ، ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راہل پانڈے ، سینئر سپر اِنٹنڈنٹ آف پولیس کٹھوعہ رمیش چندر کوتوال ، بار ایسو سی ایشن کٹھوعہ کے ممبران بھی موجود تھے۔






