Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

چیئر پرسن کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ نے پالی میں بیداری کیمپ کی صدارت کی

by Indian Times
29/02/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سانبہ…انفو……..چیئرپرسن جموں و کشمیر کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ (کے وی آئی بی) ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے پالی سانبہ میں تعلیم یافتہ بے روزگارنوجوانوں اور خواہشمند کاروباریوں کے ساتھ بیداری کیمپ و اِستفساری سیشن کی صدارت کی۔ اِس پروگرام میں سیکرٹری و سی اِی او جموں و کشمیر کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ ڈاکٹر جگدیش چندر، ایگزیکٹیو آفیسر جموں و کشمیر کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ ڈاکٹر سندیپ کوتوال، ضلع آفیسر سانبہ اور جموں، پی آر آئی کے نمائندوں اور بڑی تعداد میں تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں اور خواہشمند کاروباریوں نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے کاروباریوں پر زور دیا کہ وہ سرکاری سکیموں کے تحت فراہم کردہ مواقع سے فائدہ اُٹھائیں اور اَپنے مائیکرو اَنٹرپرائزز کے قیام کے سفر کا آغاز کریں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ روزگار پیدا کرنے کے پروگرام جیسے پرائم منسٹرز ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام اور جے کے رورل ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام کو عوام کو بااِختیار بنانے کے معاشی آزادی کو فروغ دینا اور مثبت تبدیلی لانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی میں روزگار کے مواقع پر بامعنی اثر ڈالنے کے لئے شراکت داروں کی فعال شمولیت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔سیکرٹری موصوفہ نے بھی اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مختلف سکیموں میں نوجوانوں کی شرکت کی ضرورت پر زور دیا جس کا مقصد ان کی سماجی و اِقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اُنہوں نے فعال شمولیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُن پر زور دیا کہ وہ بورڈ کی جانب سے فراہم کردہ مواقع سے فائدہ اُٹھائیں۔اُنہوں نے اِن اَقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کمیونٹیوں کی ترقی اور اَفراد کو بااِختیار بنانے کی ان کی صلاحیت پر زور دیا۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ گذشتہ تین برسوں اور رواں مالی برس کے دوران ضلع سانبہ میں 593 یونٹوں کے قیام کے لئے 13.07 کروڑ روپے کی مارجن منی جاری کی گئی ہے۔بورڈاَفسران نے دورانِ پروگرام جے کے آر اِی جی پی اور پی ایم اِی جی پی کی عمل آوری میں شامل طریقہ¿ کار کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دی۔شراکت داروں اور عوام کو بتایا گیا کہ یہ سکیمیں آن لائن ہیں اور خواہشمند کاروباری اَفراد اِن سکیموں کے تحت مالی معاونت کے لئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔بعد ازاں، چیئرپرسن نے پی ایم ای جی پی اور جے کے آر ای جی پی سکیموں کے تحت بورڈ کی جانب سے سپانسر کردہ اِی ۔رِکشوں کی ریلی کا اِفتتاح کیا۔ اُنہوں نے شرکا¿ بالخصوص خواتین کے جوش وجذبے کو سراہتے ہوئے متعلقہ اَفسران کو مشورہ دیا کہ وہ علاقے میںشعورِ بیداری اور حساسیت پیدا کریں تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ زیادہ سے زیادہ اُمیدواروں کو سرکاری سکیموں کے تحت شامل کیا جائے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعظم نے جموں کشمیر میں 48ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے 13کریٹیکل کیر بلاکس کا سنگ بنیاد رکھا

Next Post

ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں نے منی سیکرٹریٹ شوپیاں میں جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں نے منی سیکرٹریٹ شوپیاں میں جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت

ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں نے منی سیکرٹریٹ شوپیاں میں جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS