Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے عید میلاد النبی کے سلسلے میں اِنتظامات کا جائزہ لیا

by Indian Times
29/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر…انفو………. وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے حضرت بل درگاہ میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں ربیع الاوّل کے بابرکت مہینے میں منائے جانے والے عید میلاد النبی کے سلسلے میں کئے جا رہے اِنتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اُنہوںنے اس موقعہ کو مسلمانوں کے مذہبی کیلنڈرکے اہم ترین مواقع قرار دیتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانے کے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت پر زور دیا کہ تقریبات کو خوش اسلوبی سے انجام دیا جائے اور عقیدت مندوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔وزیر اعلیٰ نے اِنتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ٹریفک مینجمنٹ اور عقیدت مندوں کی سہولیت کو اوّلین ترجیح قرار دیا۔اُنہوں نے پارکنگ کے مناسب اِنتظامات ، متعین ٹریفک روٹس کی پابندی، شٹل خدمات کی فراہمی اور عقیدت مندوں سے زائد کرایہ وصول کرنے سے روکنے کے لئے کرایہ کے سخت ضابطے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا،”لوگوں کودرگاہ حضرت بل تک پہنچنے میں کوئی دقت نہیں ہونی چاہیے۔ ٹرانسپورٹ کا اِنتظام، آرام دہ، باقاعدہ اور آسانی سے دستیاب ہونا چاہیے۔“عمر عبداللہ نے حفاظتی اِنتظامات کے حوالے سے مرد و خواتین پولیس اہلکاروں کی نمایاں موجودگی کو یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ لوگوں میں تحفظ کا احساس پیدا ہو اور کسی ناخوشگوار واقعے کو روکا جا سکے۔ اُنہوں نے حساس علاقوں میں خواتین پولیس کی معقول تعیناتی کی ہدایت بھی دی۔اُنہوں نے محکمہ بجلی کو ہدایت دی کہ عید میلاد کے موقعہ پر بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے جنریٹروں کو تیار رکھا جانا ہے۔وزیرا علیٰ نے صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ نئے موبائل ٹوائلٹ یونٹوں کا استعمال کیا جائے، صفائی عملے کی مستقل تعیناتی کو یقینی بنایا جائے اور درگاہ کے ارد گرد صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔اُنہوں نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈِی واٹرنگ پمپوں، ایمبولینس، فائر ٹینڈرز، ہیلتھ کلینک اور سینڈ بائی ہسپتالوں کو ہمہ وقت تیار رکھنے کی ہدایت دی۔اُنہوںنے رضاکار تنظیموں اور این جی اوز کی سرگرمیوں کو منظم طریقے سے انجام دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ کھانے، پانی اور دیگر خدمات فراہم کرنے والے کیمپ متعین جگہوں پر لگائے جائیں تاکہ رش اور آمدورفت میں رُکاوٹ پیدا نہ ہو۔عمر عبداللہ نے یہ بھی ہدایت دی کہ صرف حضرت بل ہی نہیں بلکہ شہر کے دیگر اہم زیارت گاہیں جیسے جناب صاحب صورہ، آثار شریف کلاشپورہ اور دیگراہم مذہبی مقامات پر بھی یکساں اِنتظامات کئے جائیں تاکہ تمام عقیدت مندوں کو یکسان سہولیات اور حفاظتی اقدامات میسر ہوں۔اُنہوں نے پینے کے صاف پانی کی وافر فراہمی کو یقینی بنانے اور پبلک ٹرانسپورٹ کی مناسب دستیابی پر بھی زور دیا۔ اِس کے علاوہ فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کو کھانے پینے کی اشیا¿ کے معیار اور حفظانِ صحت کو برقرار رکھنے کے لئے باقاعدہ چیکنگ کرنے کی ہدایت دی گئی۔اِس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر، ایس ایس پی سری نگر اور محکموں کے سربراہان نے وزیر اعلیٰ کو بجلی، صحت، اَدویات، پیرا میڈیکس، موبائل صفائی یونٹوں اور پارکنگ سہولیات سمیت کئے گئے اِنتظامات کے بارے میں جانکاری دی۔میٹنگ میں مشیر وزیر اعلیٰ ناصر اسلم وانی، رُکن قانون ساز اسمبلی حضرت بل سلمان علی ساگر، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، ڈائریکٹرخوراک ، شہری رسدات اور اَمورصارفین ، کمشنر ایس ایم سی، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر، سپراِنٹنڈنگ اِنجینئر آر اینڈ بی، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ایس ڈِی ایم ایسٹ، سی ایم او سری نگر، تحصیل دار خانیار،نارتھ، اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی، ٹریفک، پی ایچ اِی، پی ڈِی ڈِی، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، دیگر لائن ڈیپارٹمنٹوں کے افسران، تحصیل دار جموں وکشمیروقف بورڈ اور مختلف زیارت گاہوں کے منتظمین نے شرکت کی۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے دِن کے آغاز میں حضرت بل درگاہ کا دورہ کیا اور عید میلاد النبی کی آئندہ تقریبات کے سلسلے میں کئے جارہے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران عمر عبداللہ نے درگاہ اِنتظامیہ، وقف بورڈ کے حکام اور ضلعی اِنتظامیہ کے افسران سے ملاقات کی اور صفائی، بجلی، پانی، صحت سہولیات اور آگ سے تحفظ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر جانکاری حاصل کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

آپریشن سندور اور مہادیو دہشت گردی سرغنوں کیلئے واضح پیغام :مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

Next Post

جاوید رانا کی صوبہ جموں میں نہروں کی فوری بحالی کی ہدایت

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جاوید رانا کی صوبہ جموں میں نہروں کی فوری بحالی کی ہدایت

جاوید رانا کی صوبہ جموں میں نہروں کی فوری بحالی کی ہدایت

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS