Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جاوید رانا کی صوبہ جموں میں نہروں کی فوری بحالی کی ہدایت

by Indian Times
29/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر…انفو…وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا نے سول سیکرٹریٹ سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں صوبہ جموں میں نہروں کی بحالی کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جل شکتی شالین کابرا، چیف انجینئر اری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرول جموں، سپراِنٹنڈنگ انجینئروں، ایگزیکٹو انجینئروں اور دیگر سینئر افسران نے بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔میٹنگ میں نہری ڈھانچے کی موجودہ حالت کا جائزہ لینے، شگافوں اور کمزور مقامات کی نشاندہی کرنے اور فوری بحالی و طویل مدتی مضبوطی کے لئے ایک مرحلہ وار ایکشن پلان بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔وزیر موصوف نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے حالیہ سیلاب کے بعد نہری نظام کو فوری طور پر بحال کرنے کے لئے تیز اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے ہدایت دی کہ تمام شگافوں اور کمزور مقامات کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے تاکہ اہم آبپاشی کے انفراسٹرکچر کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔جاوید رانانے کہا،”ہمیں اپنے اہم آبی وسائل کے بنیاد ی ڈھانچے کے تحفظ کے لئے فوری اقدام کرنا ہوگا۔ فیلڈ عملہ مستعد اور چوکنا رہے تاکہ زمینی سطح پر درپیش مسائل کو بروقت حل کیا جا سکے۔ کسی بھی صورت میں چوکسی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔“اُنہوںنے بحالی کے کاموں کی تفصیلی رپورٹس طلب کیں اور افسران کو ہدایت دی کہ مسائل کا حل موقعہ پر ہی یقینی بنایا جائے۔اُنہوں نے حفاظتی اقدامات کے مو¿ثر عمل آوری کے لئے بین ا لمحکمانہ کورآرڈی نیشن کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ وزیر نے مکمل سرکاری تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ تمام ضروری کاموں کی بروقت تکمیل کے لئے مناسب وسائل اور اَفرادی قوت فراہم کی جائے گی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے عید میلاد النبی کے سلسلے میں اِنتظامات کا جائزہ لیا

Next Post

ستیش شرما نے بی ایس ایف کا نسٹیبل راجب نونیان کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ستیش شرما نے بی ایس ایف کا نسٹیبل راجب نونیان کو خراجِ عقیدت پیش کیا

ستیش شرما نے بی ایس ایف کا نسٹیبل راجب نونیان کو خراجِ عقیدت پیش کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS