Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

اے آئی ، آئی ٹی کا کردار روز بروز بڑھ رہا ہے /مشیر بٹھناگر

by Indian Times
29/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اے آئی ، آئی ٹی کا کردار روز بروز بڑھ رہا ہے /مشیر بٹھناگر
سرینگرانفولفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر نے یہاں گورنمنٹ میڈیکل کالج ( جی ایم سی ) میں ’ مصنوعی ذہانت اور سرجری اور طبی تحقیق میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کردار ‘ پر دو روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا افتتاح کیا ۔ ورکشاپ کا انعقاد شعبہ سرجری جی ایم سی سرینگر نے اوپن سورس ریسرچ ( او پی ایس او آر ای ) اور اسلامک یونیورسٹی آف سائینس اینڈ ٹیکنالوجی ( آئی یو ایس ٹی ) کشمیر کے اشتراک سے کیا ہے ۔ ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر بٹھناگر نے روشنی ڈالی کہ مصنوعی ذہانت موجودہ دور کی دنیا سے متعلق ہے اور یہ ایک قائم شدہ حقیقت ہے کہ تکنیکی ترقی کی آمد سے ہماری زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اے آئی کا کردار بہت زیادہ بڑھ رہا ہے اور ہماری روز مرہ کی زندگی میں بہت سے پہلو اس سے مدد کرتے ہیں ۔ اے آئی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مختلف ایپلی کیشنز کے بارے میں بتاتے ہوئے مشیر بٹھناگر نے کہا کہ ہم بحثیت قوم ڈیجٹائیزیشن کی طرف بڑھ رہے ہیں اور موجودہ دور کی تکنیکی مداخلتوں نے ہسپتال منیجمنٹ سسٹم کے ساتھ ساتھ مریضوں کی میڈیکل ریکارڈ کے ڈیٹا بیس کے قیام میں مدد کی ہے ۔ مشیر نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ جموں و کشمیر کے شہریوں کی یونیورسل ہیلتھ کوریج نے نئے امکانات کھولے ہیں ۔ مشیر بٹھناگر نے مزید کہا کہ مختلف سماجی مسائل جیسے منشیات کا استعمال ، نفسیاتی امراض ڈپریشن اور دیگر متعلقہ مسائل کو مصنوعی ذہانت پر مبنی ویب کی مدد سے حل کیا جا سکتا ہے ۔ کوششیں اور مضبوط طبی دیکھ بھال اور تحقیق اس سے فائدہ اٹھا سکتی ہے ۔ ورکشاپ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مشیر نے کہا کہ یہ ورکشاپ معلوماتی تبادلے کیلئے ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہو گا اور اے آئی اور آئی ٹی ٹیکنالوجی کی مدد سے میڈیکل سرجری اور طبی تحقیق کے میدان میں چھلانگ لگانے میں مدد کرے گا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی یو ایس ٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل اے رامشو نے کہا کہ ٹیکنالوجیز کی ترقی کے ساتھ ساتھ صحت کے شعور کیلئے ضروری ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کو بنی نوع انسان کے فائدے کیلئے استعمال کریں ۔ اپنے خطاب میں پرنسپل جی ایم سی سرینگر ڈاکٹر سمیعہ راشد نے کہا کہ مصنوعی ذہانت میڈیکل سائینسز میں مستقبل کی ٹیکنالوجی بننے کیلئے تیار ہے کیونکہ اے آئی سرجری اور طبی تحقیق کی حرکیات کو بدل رہا ہے ۔ اس موقع پر او پی ایس او آر ای کے بانی پروفیسر علاءالحسنہ نے ورکشاپ کے مختلف اندازوں اور موجودہ دور کی طبی تحقیق کے حوالے سے اس ورکشاپ کے قابل عمل ہونے پر بات کی ۔ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن میں بین الاقوامی طبی اداروں ، قومی اداروں جیسے آئی آئی ایس سی ، ایمس ، اپولو ، جی ایم سی سرینگر کے مختلف شعبوں کے ایچ او ڈیز ، طلباءاور طبی محققین نے شرکت کی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

قومی تعلیمی پالیسی کا مقصد ڈگری کو تعلیم اور معاش کے مواقع سے الگ کرنا

Next Post

مرکزی وزیر سونووال نے سیمینار آیوش آتسو کا کیا افتتاح

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
مرکزی وزیر سونووال نے سیمینار آیوش آتسو کا کیا افتتاح

مرکزی وزیر سونووال نے سیمینار آیوش آتسو کا کیا افتتاح

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS