Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

مرکزی وزیر سونووال نے سیمینار آیوش آتسو کا کیا افتتاح

ٹراوٹ فش فارم میمر اور نیشنل فش سیڈ فارم مانسبل کا کیا دورہ

by Indian Times
29/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مرکزی وزیر سونووال نے سیمینار آیوش آتسو کا کیا افتتاح
ٹراو¿ٹ فش فارم میمر اور نیشنل فش سیڈ فارم مانسبل کا کیا دورہ

گاندر بلانفوآیوش ، بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے مرکزی وزیر سربا نند سونووال نے گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال ( جی یو ایم سی اینڈ ایچ ) نواباغ میں ” صحت کی دیکھ بھال میں خلاءکو ختم کرنا : آیوش ایک امید افزاءذریعہ “ کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گاندر بل ، ڈائریکٹر آیوش جموں و کشمیر ، پرنسپل جی یو ایم سی اینڈ ایچ اور دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے ۔ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف آیوش ، یونانی میڈیکل کالج گاندر بل ، ریجنل ریسرچ سینٹر ان یونانی میڈیسن سرینگر کی طرف سے کالج میں لگائے گئے مختلف اسٹالز کا بھی معائینہ کیا اس کے بعد کالج کی گیلری میں طلباءکے پوسٹر پریذنٹیشنز پر نظر ڈالی ۔ اس موقع پر آیوش ڈائریکٹوریٹ آف آیوش کی ایک ویڈیو دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں طب کے آیوش نظام کی طاقت اور جموں و کشمیر میں گذشتہ چند برسوں میں حاصل کی گئی پیش رفت کو دکھایا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ دُنیا کے مقبول ترین لیڈر وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی رہنمائی میں حکومت ہند کی مختلف وزارتوں نے جموں و کشمیر کی ترقی کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ آیوش کی وزارت نچلی سطح پر آیوش کو مضبوط کرنے کیلئے کالج کی ترقی کیلئے کالج حکام کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔ طلباءکے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر نے ان پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو روائتی ادویاتی نظام کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کریں جو صرف علاج تک محدود نہیں ہے بلکہ سوشل ہیلتھ اور مینٹل ہیلتھ کی ہیپی نیس بھی شامل ہے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آیوش جموں و کشمیر ڈاکٹر موہن سنگھ نے آیوش کے نظام کو یو ٹی کے تمام کونوں میں مقبول بنانے میں محکمہ کی کامیابیوں کو تفصیل سے بیان کیا ۔ دریں اثنا وزیر نے ٹراو¿ٹ فش فارم ممر کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ریس ویز ، سرکلر تالاب ، ذخیرہ کرنے والے تالاب ، اووا ہاو¿س ، انڈور رئیرنگ ہیچری ، ٹراو¿ٹ فیڈ مل ، تفریحی مچھلی کے تالاب ، اینگلرز لاج وغیرہ جیسے مختلف یونٹس میں دستیاب سہولیات کا معائینہ کیا ۔ وزیر کو فارم کے اندر موجود سرگرمیوں اور سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ وزیر کو بتایا گیا کہ فارم کی پرورش کی صلاحیت 0.25 لاکھ اور ہیچنگ کی صلاحیت 4 لاکھ ہے ۔ اس سے پہلے وزیر نے سونمرگ میں موسم سرما کی تیاری اور موسم سرما کے دوران سیاحتی مقام کو کھلا رکھنے کے پیش نظر سونمرگ میں تین روزہ فرسٹ ایڈ /بی ایل ایس ٹریننگ ورکشاپ کا افتتاح کیا ۔ وزیر نے اس طرح کی اہم تربیتی ورکشاپس سے وابستہ محکموں اور افسران / اہلکاروں کی کوششوں کی تعریف کی ۔ وزیر نے نیشنل فش سیڈ فارم مانسبل کا بھی دورہ کیا جہاں چیف پراجیکٹ آفیسر نے نیشنل فش سیڈ فارم مانسبل کی اہمیت اور ثقافت اور کیپچر دونوں شعبوں میں مچھلی کی ثقافت کے فروغ کیلئے کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں وزیر کو آگاہ کیا ۔ دریں اثنا وزیر نے مانسبل پارک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گرین کشمیر اقدام کے تحت پارک کے اندر شجرکاری مہم کا آغاز کیا جہاں انہوں نے مقامی فنکاروں کی طرف سے پیش کردہ ثقافتی شو کا بھی مشاہدہ کیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اے آئی ، آئی ٹی کا کردار روز بروز بڑھ رہا ہے /مشیر بٹھناگر

Next Post

دھیرج گپتا نے پنچائت حلقہ اچگام میں مہا گرام سبھا کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post

دھیرج گپتا نے پنچائت حلقہ اچگام میں مہا گرام سبھا کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS