Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ستیش شرما نے براڈ بینڈ کے توسیعی منصوبے اور ڈیجیٹل اِنفراسٹرکچر کو فروغ دینے پر زور

by Indian Times
29/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…..انفو….وزیر برائے خوراک ، شہری رسدات و اَمورِ صارفین ، ٹرانسپورٹ،اَمورِ نوجوان و کھیل کود اور اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ستیش شرما نے جموں و کشمیر میں براڈ بینڈ نیٹ ورک کی توسیع اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو فروغ دینے پر زور دیا۔وزیر موصوف نیشنل براڈبینڈ مشن (این بی ایم)، ڈِپٹی ڈائریکٹر جنرل(ڈِی ڈِی جی) محکمہ ٹیلی کمیونی کیشنز کے ساتھ ایک میٹنگ میں گفتگو کر رہے تھے جس میں جموں و کشمیر میں ڈیجیٹل کنکٹویٹی کے روڈمیپ کا جائزہ لیا گیا اور اس میں تیزی لانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں محکمہ ٹیلی کمیونی کیشنز اور جموں و کشمیر کے اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سینئر اَفسران نے شرکت کی۔وزیر ستیش شرما نے تفصیلی بات چیت کے دورا ن ہائی سپیڈ اِنٹرنیٹ رسائی میں توسیع، ڈیجیٹل گورننس کے ڈھانچوں کو مضبوط بنانے اور جموں و کشمیر کی تمام کمیونٹیوں کے لئے مساوی ڈیجیٹل مواقع یقینی بنانے کے لئے حکومت کے مضبوط عزم پر زور دیا۔اُنہوںنے شہری مراکز اور دُور دراز دیہی علاقوں میں بھی براڈ بینڈ انفراسٹرکچر کے تیز رفتار نفاذ کی ضرورت پر زور دیا تاکہ شہری ڈیجیٹل خدمات، اِی۔لرننگ، ٹیلی میڈیسن اور ڈیجیٹل سکلنگ سے فائدہ اُٹھا سکیں۔وزیر موصوف نے کہا کہ آخری حدوں تک رسائی میں بہتری لانا بغیر کسی رُکاوٹ کے ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کے لئے نہایت ضروری ہے بالخصوص اُن علاقوں میں جہاں جغرافیائی چیلنجز زیادہ ہیں۔ اُنہوں نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور ڈِی او ٹی کے درمیان مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ رُکاوٹوں کو دور کر کے عمل درآمد کی رفتار کو بڑھایا جا سکے۔اُنہوں نے کاروبار میں آسانی پر حکومت کی توجہ کا اعادہ کرتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ آر او ڈبلیو سہولیت کاری کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ ٹیلی کام اِنفراسٹرکچر فراہم کرنے والوں کو بروقت اجازت مل سکے اور نیشنل براڈبینڈ مشن کے تحت پروجیکٹوں کی آسانی سے عمل آوری ہوسکے۔وزیر موصوف نے کہا کہ مضبوط، محفوظ اور مستقبل کے لئے تیار ڈیجیٹل اِنفراسٹرکچر کی تشکیل حکومت جموں و کشمیر کے لئے ترقیاتی ویژن کا بنیادی حصہ ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مضبوط ڈیجیٹل کنکٹویٹی نوجوانوں کو بااِختیار بنانے، تعلیمی اِداروں کی مدد کرنے، عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری لانے اور معاشی ترقی کو ممکن بنانے کے لئے ضروری ہے۔اُنہوں نے یقین دِلایا کہ نیشنل براڈبینڈ مشن کے تمام اقدامات کے لئے حکومت کی مکمل حمایت حاصل رہے گی اور اُنہوں نے عالمی ڈیجیٹل رَسائی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے محکموں کے درمیان مربوط کوششوں پر زور دیا۔میٹنگ میں موجودہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور ایسے شعبوں کی نشاندہی کی گئی جہاںاین بی ایم کے ساتھ اشتراک سے جموں و کشمیر کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں ڈیجیٹل خواندگی، ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی اور کنکٹویٹی میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے پاور گرڈ کی جانب سے جموں میں منعقدہ کوی سمیلن میں شرکت کی

Next Post

سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے موٹروہیکل ڈیپارٹمنٹ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے موٹروہیکل ڈیپارٹمنٹ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا

سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے موٹروہیکل ڈیپارٹمنٹ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS